smoking is prohibited on domestic flights
الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۴، صفحہ ۴۹
حل کر طے کیا تھا۔ اس کے مطابق، مشرقی پاکستان (بنگلہ دیش) اور مغربی پاکستان کے درمیان برابری (parity) کا اصول مقرر کیا گیا تھا۔ یعنی مشرقی پاکستان کی آبادی اگر چہ پاکستان کی مجموعی آبادی کا ۵۵ فی صد ہے ، مگر اسمبلی میں دونوں حصوں کی نشستیں ۵۰ - ۵۰ فی صد رہیں گی۔ یہ فیصلہ بھی "میثاق لکھنو" کی طرح غیر حقیقی تھا ۔ چنانچہ ۱۹۷۱کے طوفان میں اس کا خاتمہ ہو گیا۔ اگر میں یہ کہوں کہ میرے نئے تحریری دور کا باضابطہ آغاز لکھنؤ سے ہوا تو یہ غلط نہ ہوگا۔ مدرسہ کی تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد میں زیادہ تر ادبی مضامین لکھا کرتا تھا۔ کئی سال کے لمبے دور کے بعد مجھے خیال ہوا کہ جدید فکری چیلنج کو مجھے اپنا موضوع بنانا چاہیے۔ اس سلسلہ میں میں نے جو مطالعہ شروع کیا اس کا پہلا نتیجہ وہ مضمون تھا جو " نئے عہد کے دروازہ پر" کے نام سے پمفلٹ کی صورت میں چھپ چکا ہے۔ اس مقالہ کو ابتداء میں نے ۲۸ فروری ۱۹۵۵ء کو لکھنؤ کے ایک اجتماع میں پیش کیا تھا جو امین آباد میں جماعت اسلامی ہند کی طرف سے منعقد کیا گیا تھا۔ اس مقالہ کو پیشگی طور پر غالباً ایک ہزار کی تعداد میں چھپوا لیا گیا تھا۔ جب میں اس کو پڑھ چکا تو اسٹیج کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ یہ مقالہ یہاں اسٹال پر برائے فروخت موجود ہے۔ مجھے یاد ہے کہ اس اعلان کو سن کر لوگ اسٹال پر ٹوٹ پڑے۔ مقالہ ہاٹ کیک کی طرح فروخت ہوا اور اسی وقت اس کی ساری کاپیاں ختم ہو گئیں۔
۴ مارچ ۱۹۹۲ء کو لکھنؤ سے واپسی تھی۔ پہلے ہم لوگ الجمعیۃ الخیریہ لمساعدۃ الطلاب (اسٹوڈنٹس اسلامک ویلفیر سوسائٹی کا دفتر ( راجہ جی پورم) دیکھنے کے لیے گئے۔ یہاں کچھ تعلیم یافتہ افراد جمع ہو گئے تھے۔ ان سے دینی اور ملی موضوع پر گفتگو ہوئی۔ تنظیم کے صدر نے اس کے مقاصد اور پروگرام کی مختصر تشریح کی۔ یہ ایک خوبصورت دفتر ہے جو خوبصورت ماحول میں بنایا گیا ہے۔ یہاں سے فراغت کے بعد ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوا۔ روانگی میں کسی قدر تاخیر ہوگئی۔ درمیان میں ریلوے کراسنگ پر مزید تاخیر ہوئی۔ ایرپورٹ پہنچا تو کاؤنٹر پر یہ جواب ملاکہ وقت ختم ہوگیا۔ ہم مسافروں کی فہرست تیار کر کے بھیج چکے ہیں اور اب بورڈنگ کارڈ دینے سے معذور ہیں۔ اس کے بعد ہمارے ایک ساتھی جناب نثار جلیل صاحب اندر گئے اور افسر سے کہا۔ اس نے فوراً وائرلیس کے ذریعہ جہاز سے رابطہ قائم کیا۔ وہاں سے جواب
‹ Previous page Next page › Contents of December 1994 All issues