Al-Risala · February 1994 · page 26

گلبرگہ کا سفر

الرسالہ، فروری ۱۹۹۴، صفحہ ۲۶

بات یہ ہے کہ اردو زبان بدستور اس ملک میں زندہ ہے۔

آزادی کے بعد کچھ مسلم لیڈروں نے مطالبہ کیا تھا کہ دستور ہند میں یہ لکھا جائے کہ ملک کی قومی زبان ہندوستانی ہوگی جو اردو اور دیوناگری دونوں رسم الخط میں لکھی جائے گی۔ یہ بات دستور میں تو نہ لکھی جاسکی۔ مگر تاریخی حقائق نے اس کو عملاً قائم کر دیا۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ آج ملک کی عمومی زبان ہندوستانی (آسان اُردو) ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ یہ زبان مسلمانوں کے یہاں فارسی رسم الخط میں لکھی جاتی ہے اور ہندو اس کو دیوناگری رسم الخط میں لکھتے ہیں۔

جارج کاف مین (۱۹۶۱-۱۸۸۹) ایک امریکی ادیب اور صحافی تھا۔ اس نے لمبی عمر پائی مگر وہ کبھی ہوائی جہاز پر سوار نہیں ہوا۔ اس کا سبب اس کے الفاظ میں یہ تھا: میں محفوظ زمین (سالڈ گراؤنڈ) کو پسند کرتا ہوں۔ اور کوئی جگہ جتنی محفوظ ہو اتنا ہی وہاں ڈر کم ہوگا : Goerge Kaufman lived a long life and almost never stepped on to a plane. His reason? "I like terra firma and the more firma, the less terra."

اس جملہ میں صنعت ایہام (pun) کا استعمال کیا گیا ہے۔ ایہام سے مراد دو معنی لفظ کا مزاحیہ استعمال ہے۔ یعنی ایسے دو لفظوں کا مزاحیہ استعمال جو تلفظ میں مشابہ مگر معنی میں مختلف ہوں۔ مذکورہ فقرہ میں آخری ”ٹیر ا“ صوتی مشابہت کی بنا پر ”ڈر“ کے مفہوم میں ہے۔ یعنی میں زمین پر رہتا ہوں، کیوں کہ زمین پر ڈر کم ہے۔

مگر حقیقت یہ ہے کہ زمین بھی ایک اڑتی ہوئی سواری ہے۔ ہوائی جہاز فضا میں اڑتا ہے اور زمین خلا میں۔ دونوں میں سے کوئی بھی ٹیر افرامانہیں (وترى الجبال تحسبها جامدة وهي تمر مر السحاب)

اپریل ۱۹۹۲ میں نیویارک کے ایک ادارہ کی طرف سے ہفتہ ہوابازی (Aviation Week) منایا گیا۔ کمپیوٹر کی مدد سے ایک ہفتہ کے دوران دنیا کی اہم ہوائی کمپنیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کا مقصد یہ دیکھنا تھا کہ معیار، بھروسہ، پابندی اور گرم جوشی (quality, reliability, punctuality, cordiality) کے اعتبار سے ان کا کیا حال ہے۔ اس عالمی جائزہ میں انڈین ایئر لائنز کو نمبر ۴۳ پر جگہ ملی۔ اس کے بعد آخری نمبر عراق ایئر کا تھا (ہندوستان ٹائمس ۲۵ مئی ۱۹۹۲)

‹ Previous page Next page › Contents of February 1994 All issues

Printed page