Al-Risala · February 1994 · page 27

گلبرگہ کا سفر

الرسالہ، فروری ۱۹۹۴، صفحہ ۲۷

ہندوستان کے لیڈروں کی تقریریں سنیے تو ایسا معلوم ہوگا گویا ہندوستان ساری دنیا کا قائد ہے۔ مگر عملاً صورت حال اس کے برعکس ہے۔ کیسے عجیب ہیں وہ لوگ جو اپنے دعوے کے اعتبار سے سب سے آگے اور حقیقت کے اعتبار سے سب سے پیچھے ہوں۔

۱۱ مئی کو جب ہمارا جہاز حیدر آباد ایئر پورٹ پر اترا تو رات ہو چکی تھی۔ ساتھیوں کے ہمراہ یہاں سے شہر کی طرف روانہ ہوا۔ حبیب بھائی کا مکان ایئر پورٹ سے بہت قریب ہے۔ دو منٹ میں ہمارا قافلہ ان کے مکان پر پہنچ گیا۔ رات اسی جگہ گزاری یہ علاقہ کافی پر سکون ہے اور نئے حیدر آباد میں واقع ہے۔

پچھلے دن ایک صاحب نے بڑے زور شور کے ساتھ اپنی اس تجویز پر بحث کی تھی کہ فرقہ وارانہ فساد سے بچنے کی واحد تدبیر یہ ہے کہ مسلمان اپنی آبادیاں الگ بنائیں اور ہر شہر میں پاکٹ کی صورت میں آباد ہوں۔ مگر جن لوگوں کو اس قسم کے پاکٹ کا عملاً تجربہ ہو رہا ہے وہ کبھی اس تجویز کی تائید نہیں کریں گے۔ مثلاً پرانے حیدر آباد میں عملاً مسلمانوں کا پاکٹ موجود ہے۔ جب کہ نئے حیدر آباد میں زیادہ آبادی غیر مسلموں کی ہے۔ لیکن فسادات وغیرہ کے مسائل صرف پرانے حیدر آباد میں پیش آتے ہیں۔ نیا حیدر آباد ہمیشہ اس قسم کی چیزوں سے محفوظ رہتا ہے۔

۱۵ مئی کو صبح ہم بجے حیدر آباد سے گلبرگہ کے لیے روانگی ہوئی۔ یہ سفر بذریعہ روڈ طے ہوا۔ اس سفر میں جناب جلال الدین محمد لاہوری اور محمد فصیح الدین قاضی ساتھ تھے۔ فجر کی نماز راستہ میں پڑھی گئی۔ سدا سیو پیٹ میں سڑک کے کنارے ایک شاندار مسجد زیر تعمیر نظر آئی۔ اتر کر اس کو دیکھا۔ لوگوں نے بتایا کہ پہلے یہ مسجد معمولی ٹن کے شیڈ کی صورت میں تھی۔ اب اس کے رقبہ میں دگنا اضافہ کر کے کئی منزلہ پختہ مسجد بنانے کا منصوبہ ہے۔ مسجد بالکل نئے طرز کی اور خوب صورت تھی۔

ہندوستان میں ایسی مسجدیں اور مدرسے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں ہیں۔ ۱۹۴۷ء کے مقابلہ میں آج ان کی تعداد اور ان کی وسعت میں سیکڑوں گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ مگر کوئی بھی ”مسجد والا“ یا ”مدرسہ والا“ دنیا کو اس ترقی کی خبر نہیں سناتا۔ اگر اتفاق سے کسی مدرسہ کی دیوار پر ہولی کا رنگ پڑ جائے یا کسی مسجد کے سامنے سے غیر مسلموں کا جلوس باجا بجاتا ہوا گزر جائے تو اس کی خبر بنانے کے لیے ہر آدمی زبان و قلم کا شہنشاہ بن جاتا ہے۔ ان میں کوئی ایک بھی نہیں جس نے

‹ Previous page Next page › Contents of February 1994 All issues

Printed page