گلبرگہ کا سفر
الرسالہ، فروری ۱۹۹۴، صفحہ ۳۰
کا ایک حصہ تھا۔ ۱۳۶۱ء سے لے کر ۱۴۷۴ء تک وہ آزاد بہمنی سلطنت کی رائجدھانی رہا۔ ۱۷ ویں صدی میں اورنگ زیب نے اس کو فتح کر کے دہلی سلطنت میں شامل کیا۔ ۱۸ ویں صدی میں دوبارہ وہ الگ ہو کر ریاست حیدر آباد کا حصہ بن گیا۔ ۱۹۵۶ء میں وہ میسور کا حصہ بنا جو اب کرناٹکا کہا جاتا ہے۔ گلبرگہ میں بہت سی تاریخی یادگاریں ہیں۔ اں بہمنی بادشاہوں کے مقبرے ہیں۔ یہاں کئی قدیم کالج ہیں۔ وہ کپاس اور اس سے متعلق چیزوں کی تجارت کا خاص مرکز ہے۔ محمد بن تغلق نے اس شہر کا نام احسن آباد رکھا تھا۔ مگر وہ دیر تک راج نہ رہ سکا۔
بہمنی سلطنت محمد بن تغلق (سلطان دہلی) کے کچھ عمال کی بغاوت سے قائم ہوئی۔ اس کا بانی حسن گنگو تھا۔ وہ ۱۳۴۷ء میں تخت پر بیٹھا۔ بغاوت کامیاب ہو تو وہ فتح ہے، اور اگر وہ ناکام ہو جائے تو غداری۔ کیسی عجیب ہے یہ دنیا، اور کیسے عجیب ہیں دنیا کے معاملات۔ گلبرگہ کی سب سے ممتاز عمارت وہ سمجھی جاتی ہے جو قرطبہ کے طرز پر بنائی گئی تھی۔ اس علاقہ میں بہمنی سلطنت، ۱۳۴۷ء سے ۱۵۱۸ء تک قائم رہی۔ میں نے ایک صاحب سے کہا کہ یہی وہ زمانہ ہے جبکہ اسپین کی مسلم سلطنت زوال کا شکار ہوئی، یہاں تک کہ ۱۴۹۲ء میں وہ آخری طور پر ختم ہوگئی۔ اس زمانہ میں اسپین کے مسلم اور غیر مسلم سائنس داں وہاں کے حالات سے مایوس ہو کر یورپ کے علاقوں میں جانا شروع ہوئے۔ اس طرح سائنسی تحقیق کا کام مسلم دنیا سے مسیحی دنیا کی طرف منتقل ہو رہا تھا۔ مگر یہ بہمنی حکمرانوں کو آخری چیز جو مسلم اسپین سے قابل در آمد معلوم ہوئی وہ ایک ’’عمارت‘‘ تھی۔ ان حکمرانوں کے اندر اگر علمی شعور ہوتا اور وہ وہاں ہونے والے سائنسی عمل کو اپنے ملک میں منتقل کرتے تو یہ ایک ایسا انقلابی کام ہوتا جو تاریخ کے رخ کو موڑ دیتا۔
تاریخ بتاتی ہے کہ ۱۳۵۰۔ ۔ ۱۵۰۰ کے درمیان بہمنی سلطنت اور وجہ نگر کے حکمرانوں میں کم از کم دس لڑائیاں ہوئیں۔ ان میں سے زیادہ کا تعلق تنگ بھدرا۔ کرشنا دو آب پر قبضہ حاصل کرنا تھا : The period 1350-1500 saw at least ten wars, most of which were concerned with control over the Tungabhadra-Krishna doab. (9/371)
اس علاقہ میں پانی کی کمی بنا پر ندی کے پانی کا جھگڑا اچھا سو سال سے بھی زیادہ پہلے شروع ہوا، اور اب تک بدستور جاری ہے۔ آزادی کا دور بھی اس کو ختم نہ کر سکا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر فریق اپنے
‹ Previous page Next page › Contents of February 1994 All issues