Al-Risala · February 1994 · page 39

گلبرگہ کا سفر

الرسالہ، فروری ۱۹۹۴، صفحہ ۳۹

نے اس کو انجام دیا۔ کیوں کہ مسلمانوں کے پاس جہاد" کا تصور موجود تھا، جب کہ دوسرے کسی فرقہ کے پاس جہاد کا تصور موجود نہ تھا۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ مسلمانوں کی جانبازیوں ہی نے دیگر فرقوں کو جدوجہد آزادی کا حوصلہ دیا۔

۱۹۴۷ کے بعد دوبارہ یہ ملک اہل اسلام کے قائدانہ رول کا انتظار کر رہا ہے۔ اکثریتی فرقہ میں ذات پات کا عقیدہ یہاں انسانی مساوات کے قیام میں مستقل رکاوٹ ہے۔ دوسرا سنگین مسئلہ لامحدود زر پرستی ہے۔ کیوں کہ زر اس ملک کا سب سے زیادہ پوجا جانے والا دیوتا ہے۔ یہ کہنا صحیح ہوگا کہ جس چیز کو انڈین کلچر کہا جاتا ہے وہ عملاً صرف زر کلچر (money culture) ہے۔ اور ذات کلچر یا زر کلچر کبھی کسی ملک کی تعمیر میں مثبت کردار ادا نہیں کر سکتا۔

ایسی حالت میں خدائے واحد کے پرستاروں کے لیے یہاں خدمت انسانیت کا زبردست موقع ہے، وہ اٹھیں اور اپنے ہم وطنوں کو توہم پرستی کے اندھیرے سے نکال کر حقیقت پسندی کی روشنی میں لے آئیں۔ الرسالہ مشن مسلمانوں کو اسی عظیم خدمت کے لیے تیار کرنے کا مشن ہے۔ الرساله کا مشن یہ ہے کہ مسلمان دوبارہ اس ملک میں ہیرو کا کردار ادا کریں جس طرح انھوں نے ماضی میں ہیرو کا کردار ادا کیا تھا۔

اس ابتدائی تقریر کے بعد لوگ بڑی تعداد میں الرسالہ بک اسٹال پر گئے۔ اور وہاں سے کتابیں حاصل کیں۔ بہت سے لوگوں نے حاصل کردہ کتابوں پر مصنف کے آٹوگراف لیے۔

، اسی کو نماز عشاء کے بعد ایک عمومی اجتماع تھا۔ اس کا انتظام مدینہ ایجوکیشن سنٹر میں کیا گیا تھا۔ مسٹر کے ۔ چندریہ (آئی اے ایس) اس کے صدر اور مسٹر حسن الدین احمد (آئی اے ایس) مہمان خصوصی تھے۔ یہاں میری مفصل تقریر ہوئی۔ اس تقریر کا عنوان ”نیو ورلڈ آرڈر اور اسلام " تھا۔ میں نے بتایا کہ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ امریکہ اسلام کا دشمن نمبر ایک ہے۔ مگر میں کہتا ہوں کہ امریکہ اپنے انٹرسٹ کا دوست نمبر ایک ہے۔ یہی معاملہ تمام دوسرے گروہوں کا ہے۔ یہ کہنا بنیادی طور پر غلط ہے کہ فلاں شخص یا گروہ اسلام کا دشمن نمبر ایک ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہر ایک اپنے انٹرسٹ کا دوست نمبر ایک ہے۔ اس دنیا میں ہر ایک اپنے انٹرسٹ کے لیے دوڑ رہا ہے۔ اس دوڑ میں اگر کسی کی طرف سے ہم کو ٹھوکر لگ جائے تو اس کا سبب دشمنی نہیں بلکہ مسابقت ہوگا۔ میں نے کہا کہ دشمنی کی اصطلاح میں سوچنا منفی ذہن

‹ Previous page Next page › Contents of February 1994 All issues

Printed page