Al-Risala · February 1994 · page 40

گلبرگہ کا سفر

الرسالہ، فروری ۱۹۹۴، صفحہ ۴۰

پیدا کرتا ہے اور مقابلہ و مسابقت کی اصطلاح میں سوچنا ثبت ذہن ۔

اس کے بعد میں نے تفصیل کے ساتھ بتایا کہ اسلام خطرہ میں “ ایک بے معنی لفظ ہے حقیقت یہ ہے کہ اب تاریخ میں ایسا انقلاب آچکا ہے کہ اسلام ابدی طور پر خطرہ سے باہر چلا گیا ہے۔ دنیا کے لوگ جو بھی کارروائی کریں، حتی کہ اگر وہ اسلام کے خلاف مہم چلائیں تب بھی اس کا فائدہ اسلام ہی کو پہنچے گا۔ حیدر آباد میں میری ملاقات ایک صنعت کار جناب حبیب محمد صاحب سے ہوئی۔ گفتگو کے دوران انھوں نے کہا کہ جب کوئی نوجوان جاب کے لیے میرے پاس آتا ہے تو میں اس سے کہتا ہوں کہ میرے پاس تمہارے لیے کام ہے ۔ اور جو بھی سکری تمہارے دل میں ہو اس کو دینے کے لیے میں تیار ہوں۔ مگر یہ جان لو کہ مجھے مین کی نہیں، بلکہ سپر مین کی ضرورت ہے۔ اگر تم میرے یہاں کام کرو تو بار بار تمھارے سامنے اینارمل حالات آئیں گے ۔ اس اینار مل کو نارمل بنانا، یہ تمہاری ذمہ داری ہوگی ۔ یہ ایک مثال ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آج کی دنیا میں روزگار کی کمی نہیں ۔ کمی اس بات کی ہے کہ لوگ تعلیم و تربیت کے ذریعہ اپنے اندر وہ استعداد پیدا نہیں کرتے جو ان کو موجودہ معنوں میں ایک مفید شخصیت بنا دے، اور پھر وہ کسی کے لیے ”سپر مین “ بن کر اس سے سپر سکری حاصل کر سکیں ۔ ایک صاحب نے کہا کہ فلاں صاحب نے لکھا ہے کہ الرسالة تو محض چٹکلوں کا مجموعہ ہوتا ہے جو زیادہ سے زیادہ وقت گزاری کا ایک دلچسپ ذریعہ ہے۔ اس کے بعد انھوں نے کہا کہ جہاں تک میری رائے کا تعلق ہے تو میرے نزدیک الرسالہ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں چھوٹی چھوٹی باتوں سے بڑا بڑا سبق نکالا جاتا ہے اور اسی لیے مجھ کو الرسالہ پسند ہے ۔

میں نے کہا کہ دونوں تبصروں میں کوئی خاص فرق نہیں۔ جس بات کو مذکورہ صاحب نے بھونڈے لفظوں میں کہا تھا اسی کو آپ خوب صورت لفظوں میں کہہ رہے ہیں۔ آپ دونوں صاحبان کے تبصرہ کا خلاصہ یہ ہے کہ الرسالہ میں جو چیز ہوتی ہے وہ بس ایک ادبی اسلوب ہے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ ایک اعلیٰ قرآنی اسلوب ہے ۔ وہ ایک ایمانی نوعیت کی چیز ہے نہ کہ محض ادبی نوعیت کی چیز ۔

قرآن وحدیث میں مختلف الفاظ میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ مومن وہ ہے جو واقعات کو عبرت کی نظر سے دیکھے اور ان سے نصیحت حاصل کرے۔ اس طریقہ کے لیے قرآن میں خاص لفظ

‹ Previous page Next page › Contents of February 1994 All issues

Printed page