Al-Risala · February 1994 · page 41

توشم آیا ہے (ان فی ذلک لايات للمتوسمين) الحجر ۷۵

الرسالہ، فروری ۱۹۹۴، صفحہ ۴۱

توشم آیا ہے (ان فی ذلک لايات للمتوسمين) الحجر ۷۵

توسم سے مراد استدلال بالعلامات ہے (الجامع لاحکام القرآن ۴۳/۱۰) یعنی ظاہری علامت سے اندرونی حقیقت کو معلوم کرنا ، اسی کو عبرت پذیری کہا جاتا ہے۔ ایک آدمی وہ ہے جو اتنا ہی جانے جتنا وہ دیکھے۔ دوسرا آدمی وہ ہے جو دیکھنے والی چیز کو دیکھ کر نہ دکھائی دینے والی چیز کا پتہ لگالے۔ ایسے شخص کو قرآن متوسم کہا گیا ہے۔ الرسالہ درحقیقت لوگوں کے اندر تو شم کی صلاحیت پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ اسی توشم سے وہ ربانی فائدہ حاصل ہوتا ہے جس کو قرآن میں تزکیہ کہا گیا ہے۔

ایک صاحب نے کہا کہ "لمحہ بہ لمحہ بدلتی ہوئی اس دنیا میں اسلام کیارہ نمائی دیتا ہے " میں نے کہا کہ لمحہ بہ لمحہ تبدیلی کی کوئی مثال دیجیے۔ وہ کوئی مثال نہ دے سکے۔ میں نے کہا کہ جب بھی آپ اس قسم کا کوئی بیان دیں تو پہلے یہ سوچ لیجیے کہ کیا اس کی کوئی مثال آپ کے پاس موجود ہے۔ اگر اس کے حق میں کوئی واضح مثال موجود نہ ہو تو ایسی صورت میں آپ کو بولنے کے بجائے چپ رہنا چاہیے۔ کیوں کہ تائیدی مثال کے بغیر اس قسم کے بیان کی کوئی علمی حیثیت نہیں۔ حیدر آباد میں ایک صاحب سے ملاقات ہوئی۔ انھوں نے اس مضمون پر اعتراض کیا جو الرساله جون ۱۹۹۱ میں زیادہ صحیح اصول کے عنوان سے چھپا تھا، انھوں نے کہا کہ ہماری قوم کے پاس وہ شاندار نمونے ہیں جب کہ ایک شخص نے یہ کہہ کر جان دے دی کہ " شیر کی زندگی گیدڑ کی سو سال کی زندگی سے بہتر ہے" اب آپ قوم کو شیر کے نمونے سے ہٹا کر گیدڑ کے نمونہ پر ڈال دینا چاہتے ہیں۔ میں نے کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ شیر کا نمونہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شیر کا نمونہ یہی ہے کہ حریف کے مقابلہ میں پسپائی اختیار نہ کرو بلکہ بے خوف ہو کر لڑ جاؤ۔ میں نے کہا کہ یہ شیر کا نمونہ نہیں، یہ تو کسی شاعر کی مضمون بندی ہے یا کسی خطیب کی لفاظی۔

میں نے کہا کہ میں میں ٹی وی نہیں دیکھتا۔ مگر افریقہ اور ہندوستان کے جنگلوں میں جو شیر رہتے ہیں، ان کی حقیقی فلم امریکہ کی جیو گرافیکل سوسائٹی نے کروڑوں ڈالر خرچ کر کے بنائی ہے اور وہ ٹی وی پر آتی رہتی ہے۔ اس کو میں نے تفصیل سے دیکھا ہے۔ آپ نے اگر نہ دیکھا ہو تو آپ بھی دیکھیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ شیر انتہائی حد تک ٹکراؤ سے دور رہنے والا جانور ہے شیر انتہائی

‹ Previous page Next page › Contents of February 1994 All issues

Printed page