توشم آیا ہے (ان فی ذلک لايات للمتوسمين) الحجر ۷۵
الرسالہ، فروری ۱۹۹۴، صفحہ ۴۳
فقہاء اور علماء کے درمیان جاری رہا ہے اور جاری رہے گا۔
مثال کے طور پر مجھے شاہ بانو تحریک سے اختلاف تھا۔ مگر یہ اختلاف اصل مسئلہ کے بارہ میں نہیں تھا بلکہ صرف طریق کار کے بارہ میں تھا۔ میرا کہنا تھا کہ ہماری تحریک کا رخ سپریم کورٹ کی طرف نہیں بلکہ مسلمانوں کی فکری اور معاشرتی اصلاح کی طرف ہونا چاہیے۔ اسی طرح میں نے بابری مسجد تحریک کے معاملہ میں اختلاف کیا۔ یہاں بھی میرا اختلاف اصل مسئلہ کے بارہ میں نہ تھا بلکہ میرا کہنا یہ تھا کہ ہماری تحریک کا میدان سڑکوں کا مظاہرہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ ہمیں اپنی تحریک کو عدالت اور گفت و شنید کے دائرہ میں رکھ کر اسے غیر احتجاجی انداز میں چلانا چاہیے۔
۱۸ مئی ۱۹۹۲ کی صبح کو حیدر آباد سے دہلی کے لیے دوانگی ہوئی۔ یہ سفر انڈین ایئر لائنز کی فلائٹ ۴۸ کے ذریعہ طے ہوا۔ صبح کو قیام گاہ پر فجر کے بعد مجھے نیند آگئی۔ نیند کھلی تو دیر ہوگئی تھی، جہاز کا وقت بالکل قریب آگیا تھا۔ اگر اندرون شہر سے چل کر ایئر پورٹ پہنچنا ہوتا تو جہاز کا پانا مشکل تھا۔ مگر اس وقت میں حبیب بھائی کے بیگم پیٹ کے مکان میں ٹھہرا تھا۔ یہاں سے ایئر پورٹ بذریعہ کار رو منٹ کے فاصلہ پر ہے۔ چنانچہ وقت پر ایئر پورٹ پہنچ گیا۔
اس اعتبار سے یہ مکان اچھا ہے کہ وہ ایئر پورٹ کے بہت قریب ہے۔ مگر اس کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ اس قربت کی وجہ سے یہاں ہوائی جہاز کی گڑ گڑاہٹ بھی کافی سنائی دیتی ہے۔ یہی اس دنیا کا قانون ہے۔ یہاں ہر پھول کے ساتھ ایک کانٹا شامل ہوتا ہے اور ہر کانٹے کے ساتھ ایک پھول۔ انڈین ایئر لائنز کی میگزین سواگت کا شمارہ مئی ۱۹۹۲ جہاز کے اندر موجود تھا۔ اس کے چند مضامین دیکھے۔ ایک مضمون دبئی کے بارے میں تھا۔ اس سلسلہ میں مختلف واقعات درج تھے۔ ایک خاتون اپنے سفر کے دوران دبئی سے گزریں۔ وہاں انھوں نے اپنے بچوں کے لیے مختلف قسم کے تفریحی سامان خریدے۔ انھوں نے اپنے تین سالہ بچہ کو چاکلیٹ کے بہت سے پیکٹ دیے ۔ اس کے بعد ان کا بچہ اپنے نرسری اسکول کے ایک ساتھی سے ٹیلی فون پر کہہ رہا تھا کہ تم میرے گھر پر آؤ تو میں تم کو دبئی کے سندر چاکلیٹ دوں گا جو میری ممی دبئی سے لائی ہے :
You want to come to my house? I'll give you lovely chocolates from Dubai. My mummy went to Dubai and bought me the chocolate.
‹ Previous page Next page › Contents of February 1994 All issues