Al-Risala · February 1995 · page 48

خبر نامه اسلامی مرکز 101

الرسالہ، فروری ۱۹۹۵، صفحہ ۴۸

اکتوبر ۱۹۹۴ میں فرینکفرٹ (جرمنی) میں کتابوں کی انٹرنیشنل نمائش ہوئی۔ الرسالہ کے ایک ہمدرد نے اس نمائش میں ایک مخصوص اسٹال حاصل کرکے وہاں اسلامی مرکز کی انگریزی اور عربی کتابیں بھی رکھیں۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے وہاں آکر کتابوں کو دیکھا اور اس کی بابت معلومات حاصل کیں۔

بھارتیہ ودیا بھون کی دعوت پر اکتوبر ۱۹۹۴ کے پہلے ہفتہ میں صدر اسلامی مرکز نے بمبئی کا سفر کیا۔ وہاں بھارتیہ ودیا بھون کے پروگرام میں شرکت کے علاوہ شہر میں مختلف مقامات پر تعلیم یافتہ مسلمانوں کے اجتماع ہوئے جس میں خطاب کیا گیا اور سوالات کے جواب دئے گئے۔ اس سفر کی روداد انشاء اللہ الرسالہ میں شائع کر دی جائے گی۔

اکتوبر ۱۹۹۴ کے پہلے ہفتہ میں صدر اسلامی مرکز نے پونہ کا سفر کیا۔ یہ سفر حلقہ الرسالہ کی دعوت پر تھا۔ وہاں مختلف دعوتی اور تربیتی پروگرام ہوئے۔ اس کی تفصیل انشاء اللہ سفر نامہ کے تحت الرسالہ میں شائع کر دی جائے گی۔

ہندی اخبار راشٹریہ سہارا کے نمائندہ مسٹر کلیش ترپاٹھی اور مسٹر سراج ساحل نے ۱۰ اکتوبر۔ ۱۹۹۴ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر خواتین کے بارہ میں اسلامی قانون سے تھا۔

مسٹر جیمز فورستھ (James Forsyth) ایک انگریز جرنلسٹ ہیں۔ آجکل وہ کیلی فورنیا (امریکہ) میں رہتے ہیں۔ وہ ایک ناول لکھنا چاہتے ہیں جس کا بنیادی کیریکٹر ایک مسلمان ہوگا۔ اس سلسلہ میں وہ اسلام کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ ۱۱ اکتوبر ۱۹۹۴ کو وہ دہلی آئے اور صدر اسلامی مرکز سے تفصیلی انٹرویو لیا۔ ان کے سوالات کا تعلق اسلام کے تمام پہلوؤں سے تھا۔ اپنے ناول کا تفہیم انھوں نے ان لفظوں میں بیان کیا:

The main character in my proposed novel is trying to be a Muslim بمبئی سے چھپنے والے گجراتی ہفت روزہ ابھیان (Abhiyaan) کے نمائندہ مسٹر وجے ترویدی نے ۱۳ اکتوبر کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ ابھیان کا ایک شمارہ مختلف مذہبوں پر نکل رہا

‹ Previous page Next page › Contents of February 1995 All issues

Printed page