Al-Risala · February 1995 · page 47

خبر نامه اسلامی مرکز 101

الرسالہ، فروری ۱۹۹۵، صفحہ ۴۷

خبر نامه اسلامی مرکز 101

ہندی اخبار راشٹریہ سہارا کے نمائندے شری ارن پانڈے اور مسٹر دلیپ چوبے نے 21 ستمبر 1994 کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر اس مسئلہ سے تھا کہ مہاتما گاندھی کا عدم تشدد کا فلسفہ کس حد تک جدید حالات سے متعلق ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ (انصاری آڈیٹوریم) میں 24 ستمبر 1994 کو میلاد النبی کا جلسہ ہوا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور ایک مفصل تقریر کی۔ اس کا موضوع تھا، آفاقی انسانی قدریں، سیرت کی روشنی میں۔

آل انڈیا ملی کونسل کے زیر اہتمام دہلی میں 23 - 25 ستمبر 1994 کو کل ہند مدارس کنونشن منعقد ہوا۔ اس میں پاس کی جانے والی دس تجاویز میں سے ایک یہ تھی : کل ہند پیمانہ پر منتخب فضلاء مدارس کو دعوت الی اللہ کے کام کے لئے درکار تعلیمی تربیت کے مرحلہ سے گزارنے کے لئے ایک مرکز قائم کیا جائے۔ مدارس کے اساتذہ و طلبہ میں دعوتی جذبہ پیدا کرنے کے لئے خصوصی اجتماعات کئے جائیں۔ خالص دعوتی نقطہ نظر سے مدرسوں میں علاقائی زبان اور انگریزی کی تعلیم دی جائے۔ طلبہ کو گرد و پیش کی بستیوں میں دعوتی کام کے لئے بھیجا جائے۔

مسٹر عبد الرحمن عابد (فری لانس جرنلسٹ) نے 26 ستمبر 1994 کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر طلاق کے بارہ میں اسلامی قوانین سے تھا۔

بنگلہ دیش سے مولانا محمد شمس الحق نے مطلع کیا ہے کہ انھوں نے اسلامی مرکز کی کتابوں کا ترجمہ بنگلہ زبان میں کرنے کی مہم شروع کی ہے۔ اس سلسلے میں تین ترجمے وہ اب تک پمفلٹ کی صورت میں شائع کر چکے ہیں۔ انسان اپنے آپ کو پہچان، مذہب کی طرف واپسی، علم کی گواہی۔ الرسالہ مشن سے وہ مکمل طور پر متفق ہیں اور اپنی پوری زندگی اسی مشن کے لئے وقف کئے ہوئے ہیں۔

بھارتیہ ودیا بھون کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے بمبئی کا سفر کیا اور وہاں 1۔ 2 اکتوبر 1994 کو ہونے والی پیس کانفرنس میں شرکت کی اور موضوع پر اظہار خیال کیا۔

‹ Previous page Next page › Contents of February 1995 All issues

Printed page