Al-Risala · March 1995 · page 28

حکمت دین

الرسالہ، مارچ ۱۹۹۵، صفحہ ۲۸

جاتا ہے جو پوری عرب دنیا میں دیکھا جاتا ہے۔ وہ عربی کتابوں کا ایک بنڈل بھی اپنے ساتھ لائے تھے جو قاہرہ سے چھپی ہیں۔ یہ کتابیں یہاں کے بہت سے لوگوں کو دی گئیں۔ چند نام یہ ہیں : الملك المغربی الحسن الثانی ، الاستاذ عبد الكبير العلوى المدغری (وزیر الاوقاف والشئون الاسلاميه)، محمد الكبير العلوى (مدير وزارة الاوقاف)، دكتور ابراهيم السيد الرفاعي (چیئرمین ڈپارٹمنٹ آف جیالوجی، کویت یونیورسٹی)، الشيخ طه الولى (لبنان)، دكتور محمد يعقوبي (خبيرة، فاس، المغرب)، دكتور عبد الرحيم برقيه (رباط)، عبد السلام اديمی (ٹاکیو)، الحاج عبد الله المشری (موریتانیہ)، دكتور محمد السليماني (الجزائر) وغيره ۱۸ فروری کو الاستاذ احمد الغازی الحسینی (استاذ کرسی التوحيد: بجامع القرويين بفاس) کا درس تھا۔ اس کا عنوان تھا : مجامع مكارم الاخلاق۔ اپنے درس کے لئے انھوں نے اس آیت کو منتخب کیا : خذ العفو وأمر بالعرف واعرض عن الجاهلين۔ و اما ينزغنك من الشيطن نزغ فاستعذ بالله انه سميع عليم (الاعراف ۲۰۰)

درس زیادہ تر نحوی اور فنی انداز میں تھا۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس آیت میں اہم نکتہ یہ ہے کہ عفو " اور اعراض کا حکم دیتے ہوئے یہ فرمایا گیا ہے کہ اگر تمہارے دل میں شیطان کوئی وسوسہ ڈالے تو تم اس کے بارہ میں اللہ سے پناہ مانگو۔ اس سیاق میں شیطانی وسوسہ کا مطلب یہ ہے کہ ایک شخص کوئی ایسا فعل کرتا ہے جس کے بارہ میں اللہ نے عفو اور اعراض کا حکم دیا ہے اور اس وقت تمہارے دل میں انتقامی جذبہ آجاتا ہے یا رفتار کا سوال تم کو اس سے روکنے کے لئے کھڑا ہو جاتا ہے تو اس قسم کے جذبات و احساسات کو تم شیطانی وسوسہ سمجھو۔ تم کو چاہئے کہ غصہ اور انتقام کے جذبہ کو دباؤ اور رفتار کے سوال کو اس طرح کے سلوک میں رکاوٹ نہ بننے دو۔ انسانی زیادتی کو اللہ کے خانہ میں ڈالتے ہوئے ہر حال میں عفو اور اعراض کے مسلک پر قائم رہو۔

۱۸ فروری کو جمعہ کا دن تھا۔ دروس حسنیہ کے شرکاء کاروں پر رباط سے الدار البيضاء لے جائے گئے۔ یہ سو کلو میٹر کا راستہ تھا جو ڈیڑھ گھنٹہ میں طے ہوا۔ میں نے سنا اور پڑھا تھا کہ الدار البيضاء کی مسجد حسن ثانی حرمین کے بعد دنیا کی سب سے بڑی مسجد ہے : واقعہ وہ ایسی ہی نظر آئی۔ بہت بڑی اور بہت خوبصورت انداز میں بنائی گئی ہے۔ سمندر اٹلانٹک کے عین کنارے ہونے کی وجہ سے

‹ Previous page Next page › Contents of March 1995 All issues

Printed page