اذا كان الفس آب رئیس قوم سيهديهم الى دار البوار
الرسالہ، مارچ ۱۹۹۵، صفحہ ۴۱
عربوں میں بہت بڑی تعداد میں ایسے لوگ پیدا ہو گئے ہیں جن کو الرسالہ مشن سے گہری دلچسپی ہے۔ عرب نوجوانوں کا ایک حلقہ ہے جس نے ایک درجن سے زیادہ کتابوں کا عربی ترجمہ کرایا ہے۔ اور ان کو قاہرہ سے شائع کیا ہے۔ یہ لوگ ایک اردو داں عالم کی مدد سے ہر ماہ اردو الرسالہ کا مکمل ترجمہ عربی میں کراتے ہیں اور پھر اس کو اجتماعی طور پر پڑھتے ہیں۔ اس حلقہ کے کئی نوجوان رباط آئے۔ کئی دن تک ان سے اسلام اور الرسالہ مشن کے بارہ میں گفتگو ہوتی رہی۔
ڈاکٹر عبد الصبور شاہین (قاہرہ) نے ۲۴ فروری کی ملاقات میں کہا کہ جمال عبد الناصر اقتدار پانے سے پہلے ایک اخوانی تھا۔ اس کی پرورش اخوان کے اندر ہوئی، اس کے بعد اس نے خیانت کی جمال عبد الناصر رُباتی فی الاخوان ثم خان) انھوں نے بتایا کہ ناصر کے ساتھی حسن تہامی کی شہادت ہے کہ ناصر کافر تھا وہ منکر تھا۔ عبد الصبور شاہین نے کہا کہ ناصر بیسویں صدی کا سب سے بڑا دشمن اسلام تھا۔ میں نے کہا کہ اس قسم کی باتوں کو پہلے میں اہمیت دیتا تھا، مگر اب میں ایسی باتیں سنتا ہوں تو میں اس کو اہمیت نہیں دے پاتا۔ اس کا سبب میرا ذاتی تجربہ ہے۔ میں نے کہا کہ یہی اسلام پسند لوگ میرے رہ میں کہتے ہیں کہ میں اسلام دشمنوں کا ایجنٹ ہوں۔ میں اسلام دشمن طاقتوں سے پیسے لیتا ہوں ۔ حالاں کہ یہ باتیں سراسر جھوٹ اور اتہام ہیں۔ میں جو کچھ کہتا ہوں صرف قرآن و سنت کے مطالعہ کی بنیاد پر کہتا ہوں، کسی بھی دوسرے شخص یا گروہ کے اشارہ پر ہرگز نہیں کہتا ہوں۔ اس ذاتی تجربہ سے میں نے جانا کہ لوگ اپنے مخالفین کے بارہ میں کتنی زیادہ بے بنیاد بات کہہ سکتے ہیں۔ اس لئے اب میں وہی بات مانتا ہوں جس کا مجھے خود براہ راست علم حاصل ہوا ہو۔
مراکو کے کچھ نوجوانوں نے ایک دینی اور اصلاحی تنظیم قائم کی ہے۔ اس کا نام ہے: حركة الإصلاح والتجديد المغربية - ایک نوجوان نے اس کا ۴ صفحہ کا میثاق دیا۔ اس کا دسواں قاعدہ التعاون مع الغير لمصلحة المسلمين - اس کے تحت درج تھا : ان التعاون على تحقيق الخير قد يتجاوز دائرة الإسلاميين ليشمل غيرهم من الطاقات الفاعلة في البلد على أن تحكم ذلك التعاون مصلحة راجحة للإسلام . وما لم يستلزم ذلك مفسدة أكبر مصداقا لقول الرسول صلى الله عليه وسلم - لقد شهدت في دار عبد الله بن جدعان حلفا ما أحب أن لي به حمر النعم - ولو دعيت به في الإسلام لأجبت )
‹ Previous page Next page › Contents of March 1995 All issues