Gulbuddin Hekmatyar
الرسالہ، اپریل ۱۹۹۵، صفحہ ۱۷
۱۹۱۹ امیر حبیب اللہ خاں اعتدال پسند پالیسی کی بنا پر انتہا پسند افغانوں نے انہیں قتل کر دیا۔ اس کے بعد ان کے لڑکے امان اللہ خاں افغانستان کے تخت پر بیٹھے۔ جنوری ۱۹۲۹ ملک میں خانہ جنگی۔ امان اللہ خاں کو جلا وطن ہو کر اٹلی جانا پڑا۔ اس کے بعد حبیب اللہ غازی نے افغانستان کی حکومت پر قبضہ کر لیا۔
اکتوبر ۱۹۲۹ حبیب اللہ غازی کو اولاً تخت سے معزول اور اس کے بعد قتل کر دیا گیا۔ اس کے بعد قبائل کے مشورہ پر محمد نادر شاہ کو افغانستان کا حکمران بنایا گیا۔ نومبر ۱۹۳۳ محمد نادر شاہ کو ناراض گروپ نے قتل کر دیا۔ اس کے بعد ان کے ۱۹ سالہ لڑکے محمد ظاہر شاہ کو افغانستان کے تخت پر بٹھایا گیا۔
جولائی ۱۹۷۳ وزیر دفاع سردار محمد داؤد خاں نے فوجی بغاوت کے ذریعہ محمد ظاہر شاہ کی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ اور افغانستان کی حکومت پر قابض ہو گئے۔ ظاہر شاہ کو روم بھیج دیا گیا۔ مئی ۱۹۷۸ کرنل عبدالقادر کی قیادت میں افغانی فوج نے سردار محمد داؤد کے خلاف بغاوت کر دی۔ ان کو مع اہل خاندان قتل کر دیا گیا ۔ اشتراکی لیڈر نور محمد ترکی افغانستان کے حکمران بن گئے۔ اگست ۱۹۷۸ کرنل عبدالقادر کو حکومت کے خلاف سازش کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ اور پھانسی اور اس کے بعد عمر قید کی سزا ہوئی۔
ستمبر ۱۹۷۹ محل کے اندر لڑائی میں نور محمد ترکی کو گولی لگی۔ بعد کو وہ ماسکو کے ایک اسپتال میں مر گئے۔ اس کے بعد حفیظ اللہ امین کو افغانستان کا صدر بنایا گیا۔
دسمبر ۱۹۷۹ افغانستان پر سوویت یونین کا حملہ ۔ حفیظ اللہ امین مار ڈالے گئے۔ ان کے کئی رشتہ داروں کو بھی قتل کر دیا گیا۔ اس کے بعد ببرک کار مال افغانستان کے صدر مقرر ہوئے۔ مئی ۱۹۸۶ ڈاکٹر نجیب اللہ نے فوجیوں کی مدد سے بغاوت کر کے حکومت پر قبضہ کر لیا۔ ببرک کار مال کو اقتدار سے ہٹا دیا اور ان کو علاج کے نام پر جبراً ماسکو بھیج دیا۔ ۱۵ فروری ۱۹۸۹ کو سوویت یونین کا آخری فوجی دستہ افغانستان سے واپس چلا گیا۔
اپریل ۱۹۹۲ باغی مجاہدین نے کابل پر قبضہ کر کے ڈاکٹر نجیب اللہ کو گرفتار کر لیا۔ ڈاکٹر نجیب اللہ اقتدار سے بے دخل کر کے علیحدہ کر دئے گئے، جنرل نبی عظیمی کی قیادت میں مجاہدین کی کونسل کا قیام۔ جون ۱۹۹۲ ۲۸ اپریل کو صبغۃ اللہ مجددی نے افغانستان کے کارگزار صدر مقرر ہوئے تھے۔ ۲۸ جون ۱۹۹۲ کو انہوں نے استعفا دیدیا۔ اس کے بعد برہان الدین ربانی مجاہدین کی عارضی حکومت کے صدر بنے۔
‹ Previous page Next page › Contents of April 1995 All issues