Al-Risala · April 1995 · page 23

معاہدہ اسلام آباد کا مکمل متن

الرسالہ، اپریل ۱۹۹۵، صفحہ ۲۳

لاہور کے اخبار نوائے وقت (۳۰ اگست ۱۹۹۲) کی صفحہ اول کی پہلی سرخی یہ تھی: ربانی اور حکمت یار میں معاہدہ ، جنگ بندی کر دی گئی۔ لاہور کے دوسرے اخبار وفاق (۳۰ اگست ۱۹۹۲) نے ان الفاظ میں سرخی قائم کی: کابل میں پائیدار امن کا معاہدہ طے پایا۔ وفاق (۳۰ اگست ۱۹۹۲) کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بیان میں کہا: افغانستان میں جنگ بندی پاکستان کا شاندار کارنامہ ہے۔

دنیا بھر کے مسلم پریس نے اس معاہدہ کو غیر معمولی اہمیت دی۔ ریاض کے عربی ہفت روزہ الدعوة (۲۴ ذی الحجہ ۱۴۱۲ھ) نے ایک رپورٹ چھاپی جس کا عنوان یہ تھا کہ دنیا آج زمین پر ایک نئی اسلامی حکومت کے قیام کا مشاہدہ کر رہی ہے (العالم يشهد اليوم قيام دولة اسلامية حديثة على الارض)۔

معاہدہ اسلام آباد کا مکمل متن

افغان رہنماؤں میں جو معاہدہ اسلام آباد میں ہوا ہے اس کا متن درج ذیل ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر سر تسلیم خم کرتے ہیں اور قرآن حکیم اور سنت سے رہنمائی حاصل کرنے کا عہد کرتے ہیں۔

ہم اس موقع پر غیر ملکی تسلط کے خلاف افغان عوام کے عظیم الشان جہاد کی شاندار کامیابی یاد کرتے ہیں۔

ہم اس بات کے خواہشمند ہیں کہ افغان عوام کے لئے اس عظیم الشان جہاد کے ثمرات یعنی امن ، ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جائے۔

ہم مسلح جدوجہد ختم کرنے پر متفق ہیں۔

ہم وسیع البنیاد اسلامی حکومت کے قیام کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہیں، جن میں مسلم افغان معاشرہ کے تمام طبقوں، گروپوں اور پارٹیوں کی نمائندگی ہو تاکہ پر امن نظم و ضبط اور استحکام کے ماحول میں سیاسی عمل میں پیش رفت ہو سکے۔

ہم افغانستان کے اتحاد خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے پابند ہیں۔ ہم افغانستان کی تعمیر نو آبادکاری اور تمام افغان مہاجرین کی سہولت کے ساتھ واپسی کی فوری

‹ Previous page Next page › Contents of April 1995 All issues

Printed page