Al-Risala · April 1995 · page 27

اسپین کا سفر نامہ

الرسالہ، اپریل ۱۹۹۵، صفحہ ۲۷

روسی تواب جاچکے۔ کمیونسٹ تواب اقتدار میں نہیں رہے۔ پھر یہ جنگ و جدال کس کے خلاف ہے جہاد تو کامیاب ہوگیا۔ ختم ہوگیا اب تو محض قتل و غارت گری ہے یا مالِ غنیمت کی ہوس۔ خلاصہ کلام اصل یہ ہے کہ بشمول افغانستان، ساری دنیا کے مسلمانوں کی مشترک کمزوری یہ ہے کہ موجودہ زمانہ میں اٹھنے والے رہنماؤں نے انھیں جنگ و قتال والے اسلام سے واقف کرایا۔ صبر و اعراض والا اسلام موجودہ مسلم نسلوں کو بتایا ہی نہیں گیا۔ موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کی اکثریت اس طرح کی گئی ہے کہ وہ لڑنے بھڑنے کو جہاد سمجھتے ہیں۔ اور صبر کی پالیسی کو بزدلی سمجھنے لگے ہیں۔ اسی مزاج کی کا نتیجہ افغانستان کی خانہ جنگی ہے۔ اور اسی مزاج کی کا نتیجہ اس قسم کے دوسرے تمام مسائل۔

کشمیر سے لے کر بوسنیا تک اور برما سے لے کر الجزائر تک مسلمانوں کی تمام لڑائیاں اسی بگڑے ہوئے مزاج کا نتیجہ ہیں جن کو غلطی سے جہاد سمجھا جا رہا ہے۔ مسلمانوں کی نفسیات اتنی بڑھی ہوئی ہے کہ جہاں گن پکھر چلانے کے مواقع موجود نہیں ہیں وہاں وہ اپنی زبان و قلم کو جارحیت کا آلہ بنائے ہوئے ہیں۔ ناموافق باتوں کو برداشت کرتے ہوئے پرامن طور پر اپنے مقصد کے لئے جد و جہد کرنا ہی اس دنیا میں کامیابی کا واحد ذریعہ ہے۔ مگر موجودہ زمانہ کے مسلم رہنماؤں نے اپنی غلط رہنمائی کے ذریعہ مسلمانوں کو اس حکمت سے یکسر محروم کر دیا ہے۔

یہی واحد وجہ ہے جس نے موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کو برباد کر رکھا ہے۔ جو لوگ مسلمانوں کی بربادی کو دشمنان اسلام کے خانہ میں ڈال رہے ہیں وہ صرف اپنی نادانی کا اعلان کر رہے ہیں۔ اس قسم کی باتوں کا تعلق نہ قرآن سے اور نہ تاریخ سے۔

اسپین کا سفر نامہ

اسپین کا سفر نامہ زیر تیاری ہے۔ اس کی خصوصی اہمیت کی بنا پر اس کو ایک ہی شمارہ میں بطور نمبر شائع کیا جائے گا۔ اس کی ضخامت موجودہ الرسالہ سے زیادہ ہوگی اس لیے اس کی قیمت بھی کچھ زیادہ ہوگی۔ تفصیلی اعلان إن شاء اللہ آئندہ شائع کیا جائے گا۔

منیجر الرسالہ

‹ Previous page Next page › Contents of April 1995 All issues

Printed page