Al-Risala · April 1995 · page 40

منیجر الرسالہ

الرسالہ، اپریل ۱۹۹۵، صفحہ ۴۰

قسم کی باتیں محض فریاد کی حیثیت رکھتی ہیں اور فریاد سے کبھی کسی قوم کا مستقبل تعمیر ہونے والا نہیں۔ یہاں کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ یہاں کا مسلم نوجوان دو چیزوں کے درمیان ہے۔ ایک طرف جدید تہذیب کی رونقیں ہیں۔ دوسری طرف آپ اسلامی تشخص یا ملی تشخص کے نام پر جو چیز ان کو دے رہے ہیں اس میں انھیں اسلام بظاہر کمتر دکھائی دیتا ہے اور جدید تہذیب برتر نظر آتی ہے اور یہ انسانی فطرت کے خلاف ہے کہ وہ جس چیز کو بہتر سمجھے اس کو چھوڑ کر کم تر کو اختیار کرے۔ میں نے کہا کہ اس کا حل یہ ہے کہ آپ جدید تہذیب کے مقابلہ میں اسلام کی برتر آئیڈیا لوجی کو پیش کریں نہ کہ اس چیز کو جس کو اسلامی تشخص کہا جاتا ہے۔ اسلامی آئیڈیالوجی بلا شبہ تمام چیزوں سے اعلیٰ ہے۔ جو آدمی اسلامی آئیڈیالوجی کو اعلیٰ فکری سطح پر پالے اس کو بقیہ تمام چیزیں اتنی حقیر معلوم ہوں گی کہ وہ خود ہی ان کو چھوڑ کر اسلام کو اپنی عزیز ترین متاع بنالے گا۔ ایک صاحب نے تعجب کے ساتھ کہا کہ ہندوستان میں ہر یجن ترقی کر رہے ہیں اور مسلمان پیچھے جارہے ہیں۔ اس میں ہندوستانی حکومت کی کوئی بہت گہری سازش نظر آتی ہے۔ میں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایسا ہے۔ مگر وہ کسی سازش کی بنا پر نہیں ہورہا ہے بلکہ خود قانون قدرت کے تحت ہورہا ہے۔

ہریجنوں کا معاملہ یہ ہے کہ وہ اپنی پوری تاریخ میں ترقی سے محروم رہے ہیں۔ جس قوم نے ترقی نہ کی ہو وہ ہزاروں سال تک بھی زندہ رہتی ہے، اس پر موت طاری نہیں ہوتی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسی قوم مسلسل دباؤ میں رہتی ہے۔ یہ دباؤ اس کی زندگی کا ضامن بن جاتا ہے۔ زندہ سے مردہ بن جانے کا واقعہ ہمیشہ اس قوم کے ساتھ ہوتا ہے جو ترقی اور عروج کا درجہ حاصل کر لے۔ ایسی قوم میں وہ صورت پیش آتی ہے جو مسلمانوں میں پیش آئی ۔ ان میں ایسے شعراء اور خطباء اور انشا پرداز پیدا ہوتے ہیں جو قوم کی گزری ہوئی عظمت کے ترانے گاتے ہیں۔ بطور خود وہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح وہ قوم کو جگا رہے ہیں۔ حالاں کہ باعتبار نتیجہ وہ ان کی عملی قوت کو سرد کر رہے ہوتے ہیں۔ مزید یہ کہ اس سے پدرم سلطان بود (paranoic character) کا مزاج پیدا ہوتا ہے۔ ایسے لوگ اپنا تشخص ماضی کے اعتبار سے قائم کرتے ہیں۔ جب کہ ان کے معاصر لوگ ان کے ساتھ ان کے آج کے اعتبار سے معاملہ کرتے ہیں۔ یہی فرق مذکورہ نفسیات

‹ Previous page Next page › Contents of April 1995 All issues

Printed page