Al-Risala · May 1995 · page 9

خبر نامه اسلامی مرکز

الرسالہ، مئی ۱۹۹۵، صفحہ ۹

۲۰ جنوری ۱۹۹۵ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر مسلم مسائل سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ مسلمانوں کو الیکشن میں اپنی پالیسی مقامی حالات کے اعتبار سے بنانا چاہئے۔ انہیں آل انڈیا انتخابی پالیسی نہیں بنانا چاہئے۔ جناب سید شفیع الدین صاحب اپنے ایک خط میں لکھتے ہیں : ۶ یواین آئی کے نمائندہ مسٹر اشوک آپادھیائے نے ۲۲ جنوری ۱۹۹۵ کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق ملکی مسائل نیز مسلم مسائل سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ اختلاف کے مسئلہ کا حل اختلاف کو مٹانا نہیں ہے بلکہ اختلاف کو برداشت کرنا ہے۔ خواہ ایک فیملی کا مسئلہ ہو یا پورے ملک کا مسئلہ، یہی واحد اصول ہے جس کے ذریعہ پرامن زندگی کی تعمیر کی جاسکتی ہے ہندی روزنامہ راشٹریہ سہارا کے نمائندہ مسٹر شیام سندر سنہانے ۲۶ جنوری ۱۹۹۵ کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر اس مسئلہ سے تھا کہ انڈیا اور پاکستان کے تعلق کو کس طرح بہتر بنایا جائے۔ اور ہند ومسلم نفرت کو کس طرح ختم کیا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ یہ مسائل بے سمجھی کی وجہ سے پیداہوئے ہیں، اور سمجھداری کے ذریعہ ان کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

بھارتیہ ودیا بھون کے تحت بمبئی میں ۲۹ ۔ ۳۰ جنوری ۱۹۹۵ کو ایک کانفرنس ہوئی۔ اس

‹ Previous page Next page › Contents of May 1995 All issues

Printed page