Al-Risala · January 1995 · page 28

Why have I lost my teeth?

الرسالہ، جنوری ۱۹۹۵، صفحہ ۲۸

وہ پاکستان اور انڈیا گئے۔ انھوں نے باقاعدہ داخلہ لے کر اردو پڑھنا شروع کیا۔ یہاں تک کہ ڈاکٹریٹ تک اردو پڑھ ڈالی۔ اب وہ برطانیہ کے کسی تعلیمی ادارہ میں اردو کے استاد ہیں۔ ہندو اور مسلمان اور سکھ بڑی تعداد میں برطانیہ میں آباد ہیں۔ یہاں کے مادی فائدے ان کو یہاں لائے اور انھوں نے یہاں کی شہریت اختیار کرلی۔ مگر ہر ایک کا مسئلہ یہ ہے کہ اس کی اگلی نسل اپنے آبائی مذہب اور کلچر سے دور ہوتی جارہی ہے۔ یہ صورتِ حال ہر ایک کو پریشان کئے ہوئے ہے۔ یہاں کی مادی کشش انھیں برطانیہ چھوڑنے میں مانع بن رہی ہے۔ اسی کے ساتھ اپنے بچوں کے تہذیبی مستقبل کے بارہ میں وہ مستقل طور پر تردّد میں رہتے ہیں۔

اس کا حل تینوں فرقوں نے یہ نکالا ہے کہ وہ اپنے اپنے اسکول کھول رہے ہیں۔ کتابیں چھاپ رہے ہیں۔ اپنے بچوں کو اپنے قدیم کلچر پر باقی رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مگر مجھے اس کوشش کا کوئی واقعی مستقبل نظر نہیں آتا۔ میں نے ایک صاحب سے کہا، کلچرل سیلاب کا مفت بلمہ آپ لوگ کلچرل تحفظ سے کرنا چاہتے ہیں۔ مگر تحفظ کی تدبیر کبھی اقدامی یلغار کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔ اگر سابق سوویت یونین کی طرح یہاں جبر ہو رہا ہوتا تو آپ کامیاب ہو سکتے تھے۔ مگر یہاں تو آپ کی نسلیں خود اپنی رغبت سے مغربی کلچر کی طرف دوڑ رہی ہیں۔ ایسی حالت میں آپ کی روایتی قسم کی تحفظاتی کوشش کس طرح مؤثر ہو سکتی ہے۔

۲۷ ستمبر کو لندن سے واپسی تھی۔ پروفیسر انیس قاری کے ساتھ ائیر پورٹ کے لئے روانہ ہوا ۔ انھوں نے سیدھے ائیر پورٹ جانے کے بجائے مختلف راستے اختیار کئے تاکہ لندن کے اہم مقامات دیکھے جاسکیں۔ ہماری گاڑی مختلف راستوں سے گزر رہی تھی اور پروفیسر انیس قاری سڑک کے دونوں طرف کھڑی ہوئی بلڈنگوں کا تعارف کراتے جارہے تھے۔ یہ ٹاور برج ہے، یہ ۱۰ ڈاؤننگ اسٹریٹ ہے، یہ پارلی منٹ ہاؤس ہے، یہ بگ بینگ ہے، یہ بکنگھم پیلس ہے، یہ ہائڈ پارک ہے، یہ ہیرڈس (Harrods) ہے، یہ البرٹ وکٹوریہ میوزیم ہے، یہ اسماعیلی سنٹر ہے، یہ امپیریل سائنس کالج ہے، یہ آکسفورڈ اسٹریٹ ہے، یہ برٹش میوزیم ہے، یہ لندن یونیورسٹی ہے، یہ سائنس میوزیم ہے، یہ اسکول آف اورینٹل اسٹڈیز ہے، یہ لندن پلے نیٹیر یم ہے یہ گاندھی گارڈن ہے، یہ ریجنٹ پارک ہے، یہ چڑیا گھر ہے۔ اس طرح وہ ایک ایک چیز بتا رہے تھے اور

‹ Previous page Next page › Contents of January 1995 All issues

Printed page