Analogy is the weakest form of argument.
الرسالہ، جون ۱۹۹۵، صفحہ ۴۵
میرے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے مزید کہا کہ جدید سائنس کی اپنی محدودیتیں ہیں۔ کیوں کہ وہ سائنٹفک طریقہ پر زندگی کے اندرونی حقائق کا پتہ نہیں لگا سکتی :
ڈاکٹر سیشاگری راو ورجینیا یونیورسٹی میں پروفیسر تھے۔ وہاں ان کو ۸۰ ہزار ڈالر سالانہ مل رہے تھے۔ مگر انسائیکلو پیڈیا آف ہندوازم کے لیے انھوں نے یونیورسٹی کی سروس چھوڑ دی۔ اب وہ رضا کارانہ طور پر انسائیکلو پیڈیا کی تکمیل میں لگے ہوئے ہیں۔ وہ اس کے چیف ایڈیٹر ہیں۔ یہ بات مجھے بعد کو سوامی چید آنند نے بتائی۔
۷ دسمبر کی سہ پہر کو میں دہلی پہنچا۔ یہاں آج ہی خودکشی کا ایک واقعہ ہوا تھا جس کو ایک صاحب نے مجھے بتایا (اس واقعہ کی تفصیل ٹائمس آف انڈیا ۸ دسمبر ۱۹۹۳ میں دیکھی جاسکتی ہے) ڈاکٹر دھریندر کانت داس (Dhirendra Kanta Das) انڈین آرمی میں میجر جنرل کی پوزیشن پر تھے۔ وہ میڈیکل شعبہ (Armed Forces Medical Services) کے ڈائرکٹر یٹ میں ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل تھے۔ سینئریٹی کے اعتبار سے ان کو اب پروموشن ملنا چاہیے تھا۔ اس طرح وہ ڈائرکٹر کے عہدہ پر پہنچ جاتے مگر ان کے نیچے کے ایک افسر ایس جی نیوگی نے حکومت سے پروموشن آرڈر حاصل کر لیا۔ وہ ان کو سپر سیڈ کر کے ڈائرکٹر کے عہدہ پر پہنچ گیا۔ ڈاکٹر داس اس ذلت کو برداشت نہ کر سکے۔ وہ اپنے دھولا کنواں کے مکان میں باتھ روم کے اندر ایک رسی کے پھندے سے لٹک گئے اور اس طرح خودکشی کر لی۔ اس وقت ان کی عمر ۵۷ سال تھی۔ ۳۱ جنوری ۱۹۹۴ کو وہ ریٹائر ہونے والے تھے۔ ڈاکٹر داس نہایت صحت مند تھے۔ ان کے دو بچوں میں سے ایک لڑکا ایم ڈی کر چکا تھا۔ وہ ریٹائر ہو کر دہلی میں ایک اچھی زندگی گزار سکتے تھے۔ مادی اعتبار سے ان کے یہاں کسی چیز کی کمی نہیں تھی۔ اس کے باوجود انھوں نے کیوں خودکشی کر لی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ انھوں نے پروموشن کے معاملہ کو اپنے لیے وقار کا مسئلہ بنا لیا۔ ایک خیالی بات ان کے لیے تمام حقیقی باتوں سے زیادہ اہم ہوگئی۔
‹ Previous page Next page › Contents of June 1995 All issues