Analogy is the weakest form of argument.
الرسالہ، جون ۱۹۹۵، صفحہ ۴۷
خبر نامہ اسلامی مرکز 91
انگریزی اخبار نیشن اینڈدی ورلڈ (نئی دہلی) کے نمائندہ مسٹر اصغر علی نے ۱۰ مئی ۱۹۹۳ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر ارسال من سے تھا۔ انٹرویو ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔
انگریزی اخبار اکنا مک ٹائمز کے نمائندہ مسٹر سنیل رمن نے ۱۲ مئی ۱۹۹۳ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ انٹرویو قریب ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر ۶ دسمبر ۱۹۹۲ کے بعد پیدا ہونے والے ملکی حالات سے تھا۔
ہندی روز نامہ نو بھارت ٹائمز کے نمائندہ مسٹر سدانند پانڈے نے ۱۲ مئی ۱۹۹۳ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ جوابات کا خلاصہ یہ تھا کہ دیش کی ترقی کے لیے سب سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ لوگوں کی سوچ کو تعمیری سوچ بنایا جائے اور لگاؤ وا دو کو ختم کرکے بھائی چارہ اور ایکتا کا مزاج پیدا کیا جائے ۔
۴۔ کستوربا گرام (اندور) میں ۲۹ - ۳۰ مئی ۱۹۹۳ کو ایک آل انڈیا سمیلن ہوا۔ اس کا موضوع چینٹا ابھیان تھا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور اپنے خیالات پیش کیے۔ اس سفر کی تفصیلی رو داد انشاء اللہ آئندہ شائع کی جائے گی۔ ہندی اخبار چوتھا سنسار (اندور) نے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ یہ انٹرویو اس کے شمارہ ۳۰ مئی ۱۹۹۳ میں نمایاں طور پر شائع ہوا ہے۔ اس کا تعلق زیادہ تر موجودہ حالات اور مسلم مسائل سے تھا۔
سکندر آباد (یوپی) میں مولانا آزاد ریسرچ اینڈ ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے تحت ۲۰ مئی ۱۹۹۳ کو ایک سیمنار ہوا۔ اس کا عنوان تھا ہندوستانی مسلمان اور پریس پروگرام کے مطابق ، صدر اسلامی مرکز (Indian Muslims and the Press) کو اس موقع پر کی نوٹ ایڈریس پیش کرنا تھا۔ مگر بعض وجوہ سے وہ شرکت نہ کر سکے ۔ تاہم اس موضوع پر ان کا لکھا ہوا مقالہ پڑھاگیا۔ یہ مقالہ اردو میں قومی آواز (۲۱ جون ۱۹۹۳) میں چھپا ہے ۔ اور اس کا انگریزی ترجمہ کئی انگریزی اخباروں میں چھپ چکا ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of June 1995 All issues