Al-Risala · June 1995 · page 48

Analogy is the weakest form of argument.

الرسالہ، جون ۱۹۹۵، صفحہ ۴۸

۷- آل انڈیا ریڈیو نئی دہلی سے صدر اسلامی مرکز کی ایک تقریر یکم جون ۱۹۹۳ء کو نشر کی گئی۔ اس کا موضوع تھا ” فلسفہ قربانی “ اس میں بتایا گیا کہ قربانی کے عمل میں جانور کا ذبیحہ ایک علامتی قربانی ہے۔ اس عمل کا اصل مطلوب یہ ہے کہ آدمی کے اندر نفسیاتی قربانی کی صلاحیت پیدا ہو۔

۸- ۸ جون ۱۹۹۳ کو راشٹریہ سہارا (انگلش میگزین) کے نمائندہ مسٹر پر دیپ ماتھر نے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر مسلم پرسنل لا، کامن سول کوڈ اور تطلیق ثلاثہ کے مسائل سے تھا۔

۹- اسٹوڈنٹس اسلامک ویلفیر سوسائٹی (لکھنو) کے سالانہ پروگرام (رحلۃ سنویہ) کے تحت مختلف دینی مدرسوں کے ۲۵ طلبہ ۲۸ جون ۱۹۹۳ کو اسلامی مرکز میں آئے۔ انھوں نے مرکز کے شعبوں کو دیکھا۔ نماز مغرب کے بعد ان کا اجتماع ہوا۔ سوال و جواب کی صورت میں صدر اسلامی مرکز سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ گفتگو ہوئی۔ اس میں مختلف دینی، علمی اور ملی سوالات زیر بحث آئے۔

۱۰- انگریزی اخبار پائیر کے نمائندہ مسٹر اعجاز اشرف نے ۲ جولائی کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ یہ انٹرویو پائیر کے شمارہ ۴ جولائی ۱۹۹۳ میں چھپا ہے۔ سوالات کا تعلق ترساشن، ملکی حالات، ملی مسائل وغیرہ سے تھا۔

۱۱- دہلی کے ہندی ہفت روزہ نئی زمین کے نمائندہ مسٹر کرمانی نے ۴ جولائی ۱۹۹۳ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ انٹرویو کا تعلق زیادہ تر نکاح و طلاق کے شرعی مسئلہ سے تھا۔ تطلیقات ثلاثہ کے سلسلہ میں فقہاء کا مسلک کیا ہے، اس کی تفصیل بتائی گئی۔

۱۲- فرنچ نیوزایجنسی(نئی (نئی دہلی) کے نمائندہ مسٹر انیل پنا (Anil Penna) نے ۴ جولائی ۱۹۹۳ کو ٹیلی فون پر صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر اس سے تھا کہ طلاق کا شرعی طریقہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں حنفی مسلک اور غیر حنفی مسلک کی وضاحت کی گئی۔ ۱۳- انگریزی روزنامہ انڈین ایکسپریس کے نمائندہ مسٹر گنیش نے ۵ جولائی ۱۹۹۳ کو ٹیلی فون پر صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ انٹرویو کا تعلق زیادہ تر اس سے تھا کہ شریعت اسلامی میں

‹ Previous page Next page › Contents of June 1995 All issues

Printed page