Analogy is the weakest form of argument.
الرسالہ، جون ۱۹۹۵، صفحہ ۴۹
طلاق کا طریقہ کیا ہے اور تین طلاق کے بارہ میں فقہاء کے درمیان کس قسم کے اختلافات ہیں ۔
۱۴- انڈیا ٹوڈے (ہندی) کے سب ایڈیٹر مسٹر سنجے چوہان نے ۱۰ جولائی ۱۹۹۳ء کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر تین طلاق“ کے مسئلے سے تھا۔ اس سلسلہ میں مختلف فقہی مکاتب فکر کی رائے کی وضاحت کی گئی۔
۱۵- ایرانی نیوز ایجنسی (IRNA) کے نمائندہ مسٹر محمد سعید عالم نے ۲۱ جولائی ۱۹۹۳ء کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر بوسنیا ہرزیگووینا کے موجودہ مسائل سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ بوسنیا کے مسلمانوں کو اپنی تحریک مقامی عیسائیوں کو ساتھ لے کر چلانا چاہیے تھا۔ اگر وہ اس حکمت کو ملحوظ رکھتے تو یقیناً وہ کامیاب رہتے۔
۱۶- دہلی کی مسجد سنگ تراشان (پہاڑ گنج) میں ۲۲ جولائی ۱۹۹۳ء کو بعد نماز جمعہ ایک اجتماع ہوا۔ اس میں تاجر حضرات اور اسکول اور کالج سے تعلق رکھنے والے حضرات اکٹھا ہوئے۔ اس موقع پر صدر اسلامی مرکز نے مفصل تقریر کی۔ اس میں بتایا کہ اس وقت امت میں ہر قسم کی دینی سرگرمیاں جاری ہیں۔ مگر ایک اہم اسلامی تعلیم حذف ہو گئی ہے اور وہ صبر ہے۔ اس کی وجہ سے ہر محاذ پر ناکامی ہو رہی ہے ۔
۱۷- مشہور انگریزی صحافی گری لال جین کا انتقال ۱۹ جولائی ۱۹۹۳ء کو ہوا۔ ان کی یاد میں ۴ جولائی کو ٹکی آڈیٹوریم (نئی دہلی) میں ایک میٹنگ ہوئی۔ اس موقع پر انگریزی اخباروں کے ایڈیٹر اور اعلیٰ تعلیم یافتہ اصحاب جمع ہوئے ۔ منتظمین کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے بھی شرکت کی اور گری لال جین اور ملک کی انگریزی صحافت کے بارہ میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
۱۸- مسز مایارام (Shail Mayaram) جے پور کے انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپ منٹ اسٹڈیز میں ایسوسی ایٹ فیلو ہیں۔ وہ اسلام اور اسلامی تحریکوں کے بارہ میں ریسرچ کر رہی ہیں۔ یکم اگست ۱۹۹۳ء کو انھوں نے صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کیا۔
‹ Previous page Next page › Contents of June 1995 All issues