Al-Risala · January 1995 · page 22

Brian Keenan, An Evil Cradling, Hutchinson.

الرسالہ، جنوری ۱۹۹۵، صفحہ ۲۲

وہ وقت آیا جب میکسیکو، پیرو اور دوسرے علاقوں پر قبضہ کرنے کے بعد جہاز سونا اور چاندی لے کر اسپین آنے لگے :

His death went unnoticed. Not until the middle of the century was the importance of his discoveries realised. With the conquest of Mexico, Peru and other areas, fleets of gold and silver started arriving in Spain. تاریخ کا یہ صفحہ مجھے اس وقت یاد آیا جب میں نے دیکھا کہ آج یورپ میں ساری اہمیت امریکہ کے لئے ہے۔ جدید یورپ میں انڈیا کو کسی بھی اعتبار سے کوئی مقام حاصل نہیں۔ لندن کا روز نامہ دی سنڈے ٹیلی گراف (۲۷ ستمبر ۱۹۹۲) دیکھا۔ اس کے صفحہ ۱۱ پر ایک مضمون تھا۔ اس کا لکھنے والا راجر کوپر (Roger Cooper) تھا۔ جو پانچ سال سے زیادہ مدت تک ایران کی قید میں رہ چکا ہے۔ اس نے برائن کینان کی کتاب کا تعارف کرایا تھا۔ کینان ایک آئرش ہے۔ وہ بھی لبنان کے ایران نواز مسلمانوں کی قید میں رہا ہے۔ اور اس سے رہائی کے بعد اپنی یادداشت لکھ کر شائع کی ہے:

Brian Keenan, An Evil Cradling, Hutchinson.

کینان پیشے کے اعتبار سے ہینگ انجینئر ہے۔ بیروت میں اس کو آفس کے راستے سے اغوا کر لیا گیا۔ اس کے بعد وہ کتاب کے مطابق مسلم کیپٹرز کے ہاتھوں انسانی درندگی (man's brutality) کا تجربہ کرتا رہا۔ اس مضمون کا عنوان تھا جہنم کی طرف سفر اور اس سے واپسی:

A journey to hell and back again

میں نے اس کو پڑھ کر کہا کہ یہ نام نہاد اسلام پسند اگر اس قسم کے مسلمان ہوتے جیسا کہ دور نبوت میں مدینہ کے مسلمان تھے تو قیدیوں کا بیان اس کے برعکس ہوتا۔ ایسی حالت میں یہ قیدی وہاں سے واپس آنے کے بعد کہتے کہ ہم تو ان کے یہاں گویا جنت میں تھے، اب ہم اپنے ملک میں واپس آئے ہیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم کسی جہنم میں پہنچ گئے ہیں۔ ۲۸ ستمبر کو ظہر کی نماز قاہرہ کی مسجد ابی بکر الصدیق (شارع عبد العزیز فہمی) میں پڑھی۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 1995 All issues

Printed page