Al-Risala · July 1995 · page 20

روحانیت کا مسئلہ

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۵، صفحہ ۲۰

اندر ایک غیر مرئی ہستی موجود ہے جس کو روح کہا جاتا ہے۔ اس روح کی بھی کچھ ضرورتیں ہیں۔ مگر یہ ضرورتیں مادی نوعیت کی نہیں ہیں۔ وہ تمام تر غیر مادی نوعیت کی ہیں۔ روح اپنی ذات میں ایک معنوی وجود ہے، اس لئے اس کی ضرورتیں بھی معنوی نوعیت کی چیزوں ہی سے پوری ہو سکتی ہیں۔ اس تقسیم کے مطابق، انسان چوں کہ دوہرا شخصیت کا مالک ہے، اس لئے انسان کو زندہ رہنے کے لئے دو قسم کے رزق کی مسلسل فراہمی درکار ہے۔ ایک وہ جس کو رزق جسمانی کہا جاسکتا ہے۔ اور دوسرا وہ جس کو رزق روحانی کہہ سکتے ہیں۔ رزق جسمانی کے حصول کا مرکز، قرآن کے مطابق، موجودہ زمین ہے (ابراہیم ۳۲) اور رزق روحانی کے حصول کا مرکز ذات خداوندی ہے۔ اسی لئے قرآن میں اس دوسرے رزق کو رزق رب (طه ۱۲۱)، یا رزق حسن (هود ۲۸) کہا گیا ہے۔

رزق روحانی در اصل خارجی سر چشمہ رزق سے اتصال کا نتیجہ ہے۔ یہ مقصد تمام تر ذہنی عمل کے ذریعہ حاصل ہوتا ہے۔ اس ذہنی عمل کو قرآن میں تذکر اور تفکر کہا گیا ہے۔ آدمی جب اپنے ذہن کو عالم خارجی سے ہٹ کر عالم باطنی کی طرف لے جاتا ہے، جب وہ اشیاء کے مادی پہلو سے اوپر اٹھ کر ان کے معنوی پہلو پر اپنی سوچ کو مرتکز کرتا ہے تو اس وقت انسان ایک نئی دنیا سے متعارف ہوتا ہے۔ وہ نئی لطیف حقیقتوں کا تجربہ کرتا ہے۔ یہ تجربہ اس کی معرفت کو بڑھاتا ہے اور اس طرح اس کو وہ رزق عطا کرتا ہے جس کے اوپر وہ جی سکے۔

انسان ایک ایسی مخلوق ہے جو کسی حد پر ٹھہرنا نہیں جانتا۔ حد پر ٹھہرنا آدمی کے لئے ذہنی موت کے ہم معنی ہے۔ کسی آدمی کا حد پر ٹھہر جانا اس بات کی علامت ہے کہ وہ رزق روحانی سے محروم ہو گیا۔ کیوں کہ جس آدمی کو رزق روحانی سے حصہ مل رہا ہو، اس کا فکری ارتقاء مسلسل جاری رہے گا۔

ISLAM: THE VOICE OF HUMAN NATURE By Maulana Wahiduddin Khan Only God-centred religion is real and in harmony with man's nature. But this truth does not occur to him until the hour of crisis and peril is upon him. A man may have any religion, or any material props he chooses, but, in moments of real crisis, it is to God that he calls out for help. Such an experience, which we all go through at one time or another in our lives, is a clear indication that the God-centred religion is the only true one. As such, it should pervade man's entire existence. Any religion other than this will fail him in his hour of need, in the Hereafter, just as ordinary, everyday means of support so often do in moments of crisis in this world. 22 14.5 cm, 64 pages. ISBN 81-85063-74-5, Rs. 30

‹ Previous page Next page › Contents of July 1995 All issues

Printed page