Drunk driving : a license to kill
الرسالہ، جولائی ۱۹۹۵، صفحہ ۴۴
If it is possible to obtain a man like Einstein for our university, it would be absurd to appoint me. I must quite frankly say, that my ability as a research physicist does not bear even the slightest comparison to Einstein's. (p. واضح وہ کہ یہ بات ۱۹۰۸ کی ہے جب کہ آئن سٹین کو ابھی عظمت کا مقام نہیں ملا تھا۔ پہلی بار ۱۹۱۹ء میں اس کو عالمی شہرت حاصل ہوئی جب کہ اس کے نظریہ اضافیت کو سائنس دانوں نے قبول کر لیا۔ اس کے دو سال بعد اس کو طبیعیات کا نوبل انعام دیا گیا۔
نیویارک ایئرپورٹ ایک مسافر سے لے کر ریڈرس ڈائجسٹ (دسمبر ۱۹۹۳) دیکھا۔ اس میں ایک مضمون شراب نوشی کے بارہ میں تھا۔ اس کا عنوان تھا کہ شراب پی کر گاڑی چلانا قتل کا لائسنس :
Drunk driving : a license to kill
مضمون میں بتایا گیا تھا کہ امریکہ کی سڑکوں پر ہر ۳۰ منٹ میں ایک مرنے والا ہو ہوتا ہے جس کا تعلق شراب نوشی سے متعلق ایکسیڈنٹ سے ہوتا ہے، اس میں بہت سے واقعات درج کئے گئے تھے اور بتایا گیا تھا کہ شراب پی کر گاڑی چلانے والا جب کسی کی موت کا سبب بنتا ہے اور اس پر کیس چلایا جاتا ہے تو یا تو وہ بچ جاتا ہے یا معمولی سزا پر چھوٹ جاتا ہے : How long must it be — and how many must die — before we make the punishment fit the crime? (p. موجودہ زمانہ میں ایک طرف وہ لوگ ہیں جو نام نہاد جدید تعزیرات (modern penology) کا حوالہ دے کر یہ کہہ رہے ہیں کہ اسلام کا قانون سزا وحشیانہ ہے۔ دوسری طرف انسانی فطرت جدید نظریہ پر سزا کے خلاف احتجاج کر رہی ہے کہ اس نے مجرموں کے حق میں نرم رویہ اختیار کر کے جرائم کو اتنا زیادہ بڑھا دیا ہے کہ اب پورا انسانی سماج اس کی زد میں ہے۔ جنوری کو نیویارک سے دہلی کے لئے سوئس ایئر کے ذریعہ روانگی ہوئی۔ راستہ میں مختلف اخبار اور رسالے کا مطالعہ جاری رہا۔ سوئس ایئر کی فلائٹ میگزین میں ایک مضمون خلا کے بارہ میں تھا۔ اس میں بہت سی سائنسی معلومات درج تھیں۔
‹ Previous page Next page › Contents of July 1995 All issues