Al-Risala · July 1995 · page 45

Drunk driving : a license to kill

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۵، صفحہ ۴۵

اس میں بتایا گیا تھا کہ زمین سے جب ہم آسمان کو دیکھتے ہیں تو ہمارا یہ مشاہدہ براہ راست نہیں ہوتا بلکہ ۵۰ کلومیٹر موٹی چادر درمیان میں حائل ہوتی ہے جو مختلف قسم کی گیسوں سے بھری ہوئی ہے۔ آسمان کا نیلارنگ جو ہم زمین سے دیکھتے ہیں وہ اسی درمیانی چادر میں ہونے والے طبیعیاتی رد عمل (physical reaction) کا نتیجہ ہوتا ہے۔ آسمان کا نیلا پن ہر ایک گرام ہوا میں اربوں ایٹم کی موجودگی کا نتیجہ ہے:

The blueness of the sky implies many billion atoms in every gram of air. رنگ کی مختلف قسموں میں سے آسمان کے لئے نیلے رنگ کا انتخاب ایک اعلیٰ ذہانت کا ثبوت ہے۔ کیوں کہ اس سے بہتر کوئی رنگ تصور میں نہیں آتا۔ اسی طرح زمین پر سبزہ کے لئے ہرے رنگ کا انتخاب آخری اعلیٰ انتخاب ہے۔ اگر آدمی صرف ان دو رنگوں پر غور کرے تو وہ یہ ماننے پر مجبور ہوگا کہ اس کائنات کے پیچھے ایک خدائی ذہن کارفرما ہے۔ کیوں کہ ایک برتر خدائی ذہن کے بغیر اس قسم کا آخری بہتر انتخاب ممکن ہی نہیں۔

۷ جنوری ۱۹۸۴ کی دوپہر کو سوئس ائیر کی فلائٹ ۱۴۲ کے ذریعہ میں نیو یارک سے دہلی کی طرف جا رہا تھا۔ جہاز روانہ ہوا تو کیپٹن کی طرف سے اعلان ہوا کہ آپ جس جہاز پر سوار ہیں وہ انتہائی ترقی یافتہ مواصلاتی نظام سے لیس ہے۔ آپ جہاز کے اندر سے کسی بھی وقت کسی بھی مقام کے لئے ٹیلی فون کر سکتے ہیں۔

راستہ میں انٹرنیشنل ہیرالڈ ٹریبیون (۷ جنوری ۱۹۹۳) پڑھا۔ ایک خبر میں بتایا گیا تھا کہ موجودہ امریکی صدر بل کلنٹن کی والدہ کیلی (Virginia Kelley) کا ۷۰ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ انھوں نے تین نکاح کئے ۔ پہلے شوہر کا انتقال کار ایکسیڈنٹ میں ہوگیا۔ یہ حادثہ مستقبل کے صدر آمریکہ کی پیدائش سے چار ماہ پہلے پیش آیا :

He died in a car accident about four months before the future president was born جہاز دلی کے قریب پہنچ گیا تھا۔ ہندوستانی وقت کے لحاظ سے رات کے گیارہ بجے کا وقت تھا۔

‹ Previous page Next page › Contents of July 1995 All issues

Printed page