Three Religions: A commitment for peace
الرسالہ، اگست ۱۹۹۵، صفحہ ۵
ہوائی اڈہ غیر معمولی طور پر بڑا ہے۔ وہ خود ایک شہر ہے۔ میں یہاں کئی بار آ چکا ہوں۔ مگر اب تک اس کا جغرافیہ میری سمجھ میں نہیں آیا۔ کاؤنٹر پر ایک خاتون ساڑی پہنے ہوئے تھیں۔ انھوں نے میرے حلیہ سے سمجھا کہ میں بھی ایک ہندوستانی ہوں۔ انھوں نے میرا ٹکٹ کمپیوٹر پر چیک کرنے کے بعد کہا: پتا جی، آپ کی فلائٹ ”ٹرمنل ون“ سے ہے ۔ وہاں تک آپ کو بس سے جانا ہوگا۔ آپ اس کری پر بیٹھ جائیں۔ میں ابھی آپ کو لے جا کر بس پر سوار کرا دیتی ہوں۔ تھوڑی دیر کے بعد میں ہوائی کمپنی کی بس میں تھا۔ یہ بس پیرس کے مختلف حصوں سے گزرتی رہی یہاں تک کہ اس نے مجھے ٹرمنل ون پر پہنچا دیا۔ یہاں ائیر پورٹ پر مجھے باتھ روم جانا تھا۔ میں اتفاق سے معذوروں کے باتھ روم میں چلا گیا۔ وہ غیر معمولی طور پر بڑا تھا۔ اس کے اندر ہر قسم کی سہولتیں موجود تھیں۔ حتیٰ کہ اس کے اندر انٹراکام بھی لگا ہوا تھا۔ تا کہ معذور شخص کو کوئی مشکل پیش آ جائے تو فوراً وہ انٹراکام پر بتا کر اپنی مدد کے لیے ائیر پورٹ کے آدمی کو بلا سکے ۔ میں نے کہا کہ خدایا، میں بھی ایک معذور ہوں ۔ دنیا میں معذور شخص کو خصوصی رعایت کا مستحق سمجھا جاتا ہے۔ کاش آخرت میں بھی مجھ کو معذور قرار دے کر میرے ساتھ خصوصی رعایت کا معاملہ کیا جائے ۔
فرانس میں تقریباً ۱۵۰ چھوٹی بڑی مسجدیں ہیں۔ مسلمانوں کی تعداد کے بارے میں قطعی اعداد و شمار حاصل نہیں ۔ تاہم عام اندازہ یہ ہے کہ یہاں پانچ ملین مسلمان آباد ہیں۔ فرانسیسی مسلمانوں میں زیادہ تر مراکو، الجزائر اور تونس وغیرہ سے آئے ہوئے لوگ ہیں۔ فرانس میں مسلمانوں کی تقریبًا نو سے تنظیمیں پائی جاتی ہیں۔ حال میں ان کا ایک وفاق قائم کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ ۱۹۹۰ میں پیرس میں ایک اسلامی کانفرنس ہوئی جس میں پانچ ہزار سے زیادہ مسلمان شریک ہوئے ۔ اس کا موضوع تھا : الحرینات وحقوق الانسان في الاسلام ۔
فرانس کی آبادی میں تقریباً ۸۰ فی صد کیتھولک عیسائی ہیں ۔ پندرہ فی صد مسلمان ہیں ۔ اور پانچ فی صد میں پر وٹسٹنٹ اور یہودی ہیں ۔ آپ فرانس کے کسی بھی حصہ میں جائیں، آپ کی ملاقات کسی نہ کسی مسلمان سے ہو جائے گی ۔ خواہ وہ ائیر پورٹ ہو یا کوئی کھیت ۔
پیرس کے ائیر پورٹ پر ایک مسلمان سے ملاقات ہوئی ۔ وہ انگریزی جانتے تھے اس لیے مشکل پیش نہیں آئی۔ گفتگو کے دوران انھوں نے کہا کہ فرانس ہمیشہ ”اسلام دشمنی “ میں امریکہ اور مغربی ملکوں کے
‹ Previous page Next page › Contents of August 1995 All issues