Al-Risala · August 1995 · page 19

No one has right to highjack the name of God.

الرسالہ، اگست ۱۹۹۵، صفحہ ۱۹

ایک اسرائیلی مقرر نے کہا کہ اسرائیل اور عربوں کے درمیان اقتصادی تعاون (economic cooperation) ہونا چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ کسی کو بھی یہ حق نہیں ہونا چاہیے کہ وہ خدا کے نام کو ہائی جیک کرے :

No one has right to highjack the name of God.

رات کو دوبارہ ہم لوگ اپنے ہوٹل میں واپس پہنچا دیے گئے ۔

۲۸ نومبر کو افتتاحی اجلاس میں میڈرڈ کے میئر کے علاوہ ایک اسپینی یہودی اور ایک اسپینی عیسائی کی تقریر ہوئی ۔ اس کے بعد ایک صاحب کھڑے ہوئے جن کا نام مسٹر تمارال بتایا گیا تھا۔ ان کے چہرے پر ہلکی داڑھی تھی ۔ اور بظاہر نہایت سنجیدہ معلوم ہوتے تھے ۔ انھوں نے بسم اللہ الرحمن الرحیم کہا اور اس کے بعد اسپینی زبان میں اپنی تقریر کی ۔

ان کی شخصیت کے بارہ میں مجھے تجسس تھا ۔ بعد کو ملا تو پتہ چلا کہ وہ ایک اسپینی مسلمان ہیں ۔ وہ تھوڑی عربی اور تھوڑی انگریزی جانتے تھے اس لیے ان سے گفتگوممکن ہو سکی ۔ انھوں نے بتایا کہ ان کا اصل خاندانی نام فضل اللہ ہے موجودہ نام ان کے اصل عربی نام کا اسپینی ترجمہ ہے ۔ انھوں نے اپنا مکمل پتہ دیا جو اس طرح ہے :

Julio Torralbo Tamaral, Psicologia Clinia Escolar Collegiado N. 1911 CPM, Madrid (Tel. 96-5141433)

غرناطہ کی مسلم سلطنت کے خاتمہ کے بعد جب اسپینی مسلمانوں کی پکڑ دھکڑ شروع ہوئی اور ان کو یہاں سے نکالا جانے لگا تو بہت سے لوگوں نے اپنے نام بدل لیے۔ تاکہ وہ یہاں رہ سکیں۔ اس طرح کے بہت سے خاندان ابھی تک اسپین میں پائے جاتے ہیں ۔ البتہ اب حالات بدل چکے ہیں۔ اس لیے ایسے مسلمان اب چھپ کر نہیں رہتے۔ بلکہ وہ اعلان کے ساتھ رہتے ہیں۔ اس کی ایک مثال خود فضل اللہ صاحب ہیں ۔ موجودہ کانفرنس جو ایک حکومتی ادارہ کی طرف سے کی گئی تھی ، اس میں ان کو اسلام کے اسپینی نمائندہ کی حیثیت سے بولنے کا موقع دیا گیا ۔

کانفرنس کے موقع پر میں نے انگریزی میں ایک پیپر پیش کیا۔ اس کا عنوان تھا : امن اسلام (Peace in Islam) اس کو انشاء اللہ الرسالہ انگریزی میں شائع کر دیا جائے گا۔ اس میں بتایا گیا تھا کہ اسلام امن کا مذہب

‹ Previous page Next page › Contents of August 1995 All issues

Printed page