Al-Risala · August 1995 · page 20

No one has right to highjack the name of God.

الرسالہ، اگست ۱۹۹۵، صفحہ ۲۰

ہے ۔ اسلام کی تمام تعلیمات امن کے تصور پر مبنی ہیں ۔ اسلام میں جنگ صرف ناگزیر دفاع کے لیے جائز ہے ، کسی اور مقصد کے لیے اسلام میں جنگ کی اجازت نہیں ۔

اس پیپر کے علاوہ مختلف مواقع پر میں نے اسلام کے امن اور رحمت اور انسانیت کے تصور کی وضاحت کی ۔ اس کو لوگوں نے بہت پسند کیا ۔ میڈرڈ کے ہسپنی اخبار الکلا (Diario De Alcala) کا شمارہ ۲۹ نومبر ۱۹۹۹ کانفرنس نمبر کے طور پر شائع کیا گیا تھا ۔ اس نے نمایاں انداز میں صفحہ اول پر میری تنہا تصویر شائع کی ۔ اخبار کا یہ شمارہ مجھے یروشلم کے آوی شاکیت (Avi Shoket) نے لاکر دیا تھا ۔ یہ اور اس سلسلہ کے بعض دوسرے ہسپنی اخبار اسلامی مرکز کے دفتر میں بطور ریکارڈ موجود ہیں ۔ ۲۹ نومبر کو میں نے اپنا جو پیپر پیش کیا تھا ۔ اس کے ساتھ لوگوں نے نہایت دل چسپی کا اظہار کیا ۔ کچھ لوگوں نے مجھ سے اس کی کاپیاں مانگیں ۔ ایک خاتون ورکر نے مجھ سے میرا نسخہ لیا اور یونی ورسٹی کے دفتر میں جاکر اس کی کئی فوٹو کاپی نکلوائی ، اور لوگوں کے درمیان تقسیم کر دی ۔ ۲۸ نومبر کی شام کو اجلاس کی کارروائی ختم ہونے کے بعد تمام شرکاء یونی ورسٹی سے واپس ہو کر اپنے ہوٹل کے کمروں میں آگئے ۔ اس کے بعد و بجے رات کو دوبارہ کھانے کے لیے روانگی ہوئی ۔ اس کا انتظام اسپین کے ایک وزیر کی طرف سے ایک خصوصی گارڈن میں کیا گیا تھا ۔ یہاں مختلف لوگوں سے ملاقاتیں ہوئیں ۔

کھانے سے فراغت کے بعد واپسی ہوئی تو گاڑی میں ایک صاحب کا ساتھ ہو گیا ۔ انھوں نے اپنا نام خواکین لومبا بتایا ۔ وہ سرقسطہہ (اسپین) کی یونی ورسٹی میں مسلم فلاسفی کے پروفیسر ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ وہ مشہور مسلم فلسفی ابن باجہ کے ہم وطن ہیں اور انھوں نے ابن باجہ پر ریسرچ کر کے ایک کتاب شائع کی ہے ۔ میں نے پوچھا کہ آپ کے شعبہ میں کتنے طالب علم ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ تقریباً دو سو طلبہ ہیں ۔ انھوں نے اپنا نام عربی میں لکھ کر مجھے دیا ۔ ان کا پورا نام اور پتہ یہ ہے : Joaqvin Lomba, Professor of Muslim Philosophy University of Zaragoza 50005-Zaragoza, Spain. خواکین لومبا ابن باجہ کی بہت تعریف کرتے رہے ۔ ابن باجہ (Avempace) اسپین کے شہر سرقسط (Zaragoza) میں ۱۰۹۵ء میں پیدا ہوا ، اور مراکو کے شہر فاس میں ۱۱۳۹ء میں اس کی وفات

‹ Previous page Next page › Contents of August 1995 All issues

Printed page