Al-Risala · January 1995 · page 39

A journey to hell and back again

الرسالہ، جنوری ۱۹۹۵، صفحہ ۳۹

ایک عمل دوسرے عمل کی طرف پھیرنے کے لئے ضروری ہے کہ سابقہ عمل کا غلط ہونا اور دوسرے عمل کا صحیح ہونا دلائل سے ثابت شدہ بنا دیا جائے۔ مگر مفتی محمد عبدہ کی بعد کی تحریروں سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ انھوں نے یہ کام انجام دیا۔ رشید رضا کی کتاب تاریخ الاستاذ الامام الشیخ محمد عبدہ بھی اس سلسلہ میں کوئی واقعی مواد پیش نہیں کرتی۔ ۲۹ ستمبر کو قاہرہ میں ایک عرب نوجوان عبدالسلام احمد حدود (۳۲ سال) سے ملاقات ہوئی۔ انھوں نے بتایا کہ وہ تقریبا چار سال (۱۹۳۱ - ۱۹۸۸) الجزائر میں رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پہلے وہاں عمل کی پوری آزادی تھی۔ مسجد کے اندر بھی اور مسجد کے باہر بھی۔ یہ ایک "فرصۃ عظیمۃ" تھی جو کسی اور عرب ملک میں موجود نہیں۔ مگر افسوس کہ ہمارے سے الجزائری بھائی ان مواقع کو دعوت اور اشاعت اسلام کے لئے استعمال نہ کرسکے۔ بلکہ اس آزادی کو حکام کے خلاف سیاسی تحریک چلانے میں استعمال کیا۔ اس کی وجہ سے الجزائر میں مشکلات پیدا ہوگئیں۔ میں نے کہا کہ مسلم اخبارات میں کثرت سے میں نے الجزائر کے بارہ میں پڑھا ہے۔ مگر تمام مسلم اخبارات صرف کہانی کا نصف ثانی بتاتے ہیں، وہ کہانی کا نصف اول اپنے قارئین کو نہیں بتاتے۔ یہ قرآن کے الفاظ میں تطفیف ہے۔ ان پر لازم تھا کہ وہ اس طرح لکھیں کہ الجزائر میں دینی عمل کی آزادی تھی۔ مگر ہم نے حکمرانوں سے سیاسی نزاع کی، اس کے بعد آزادی باقی نہ رہی۔ (لقد قرأت كثيرا عن الجزائر في جرائد المسلمين. ولكن كلهم يكتبون عن النصف الثاني. وهم لا يكتبون عن النصف الاول۔ فكان عليهم ان يكتبوا انه كان في الجزائر حرية دينية۔ ولكن عند ما قاموا للسياسة جاءت هذه الصعوبات)

۲۹ ستمبر کی شام کو ڈاکٹر عبد الحلیم عویس سے ملاقات ہوئی۔ وہ ریاض کی جامعۃ الامام میں علوم اجتماعی کے پروفیسر ہیں۔ ان کے ساتھ قاہرہ الجدیدہ سے حلوان کی طرف روانگی ہوئی۔ یہ ایک لمباراستہ تھا۔ قاہرہ کا بڑا حصہ سفر کے دوران آنکھوں کے سامنے گزرتا رہا۔ ایک مقام پر نیل کے کنارے ایک بورڈ لگا ہوا تھا۔ اس پر عصفور الجنة لکھا تھا۔ میں نے اس کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے اس کا تلفظ عصفور الجنہ کیا۔ اس کے بعد انھوں نے اپنے سفر ہندوستان کے تحت بنارس کا ذکر کیا تو انھوں نے ایک جملہ میں نھر جمنا کا لفظ استعمال کیا۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 1995 All issues

Printed page