No one has right to highjack the name of God.
الرسالہ، اگست ۱۹۹۵، صفحہ ۲۴
ہے نہ کہ اسلام میں کسی ریفارمیشن کی تحریک کی وجہ سے۔
اسپین کی کانفرنس میں جو ودی علماء آئے تھے ان میں سے بعض کو میں نے دیکھا کہ وہ پرجوش طور پر اسپین کی ماضی کی ترقیوں کا ذکر کر رہے ہیں۔ اس کا راز مجھے کسی قدر بعد کو سمجھ میں آیا۔ اصل یہ ہے کہ یہ لوگ یہ کوشش کر رہے ہیں کہ ماضی میں اسپین کی ترقیوں کو یہودی تاریخ کے خانے میں درج کر دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اُس زمانے میں سیاسی اقتدار اگرچہ مسلمانوں کے پاس تھا۔ مگر یہ ترقیاتی کام زیادہ تر یہودی افراد نے انجام دیا۔ یہ یہودی اس زمانے میں ایڈوائزر، ایکسپرٹ اور ماہرین فن کی صورت میں کام کر رہے تھے۔ مثال کے طور پر ابن میمون (Maimonide) اور ابن جبیرول (Gabriel) وغیرہ۔ اس لیے یہ تاریخ اگر سیاسی اعتبار سے عرب تاریخ کا حصہ ہے تو عین اسی وقت وہ علمی اعتبار سے یہودی تاریخ کا حصہ ہے ۔
اس معاملہ میں وہ اس حد تک گئے ہیں کہ ابن رشد کو بھی وہ یہودی عالم بتاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلم سلطان منصور اسی لیے ابن رشد سے ناراض ہو گیا تھا اور اس کو قرطبہ سے نکال دیا تھا۔ اس کے بعد ابن رشد جاکر اسپین کے ایک گاؤں الیسانہ میں رہنے لگا۔ جہاں کی آبادی میں بیشتر تعداد یہودیوں کی تھی۔ اس لیے ابن رشد یہودی تھا (فہو اذن یهودی) چنانچہ یروشلم کی ہیبرو یونیورسٹی میں مطالعاتِ رشدی کے نام سے ایک مستقل مرکز قائم کیا گیا ہے۔ اس مرکز کے تحت ابن رشد کی کتابیں عبرانی اور انگریزی زبان میں شائع کی جارہی ہیں۔
میں نے کہا کہ اسپین کے ترقیاتی عمل میں خواہ کچھ یہودی افراد شریک ہوں۔ مگر اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ یہ ترقیاتی عمل اسلام کے فکری انقلاب کے تحت وجود میں آیا۔ اسلام نے اس دور کے توہماتی ذہن کو اگر نہ توڑا ہوتا تو سرے سے کوئی ترقیاتی عمل ہی ظہور میں نہ آتا۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد اسپین میں بہت سے اہلِ علم اٹھے جنہوں نے زور و شور کے ساتھ یہ بات کہی کہ مسلم عہد کے اسپین کو نظر انداز کرکے ہم نے خود اپنا بہت بڑا نقصان کیا ہے۔ یہ عہد پوری اسپینی تاریخ کا سب سے زیادہ شاندار عہد تھا۔ مزید یہ کہ اسپین کی یہی وہ علمی ترقیاں تھیں جنہوں نے یورپ کی نشأۃ ثانیہ کے لیے بنیاد فراہم کی۔ اس تاریخ کو لینے کی صورت میں ہم جدید تہذیب کے معمار قرار پاتے ہیں۔ اور اس تاریخ کو چھوڑ دینے کی صورت میں ہمارے پاس کوئی چیز نہیں رہتی جس کو ہم
‹ Previous page Next page › Contents of August 1995 All issues