Al-Risala · August 1995 · page 25

No one has right to highjack the name of God.

الرسالہ، اگست ۱۹۹۵، صفحہ ۲۵

فخر کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کر سکیں ۔ اس قسم کے اسپینی اہل علم کی فہرست بہت لمبی ہے ۔ مثال کے طور پر ڈاکٹر گائینگوس ، ڈاکٹر ام ریکو کاسترو ، ڈاکٹر بدر و مار تینیز مونتا بت وغیرہ ۔ اسپین کے لوگوں کی اس کوشش کو عرب دانش وروں نے اسبنة التاريخ الاسلامی فی الاندلس کا نام دیا ہے ۔ یعنی اندلس کی اسلامی تاریخ کو اسپینی بنانا ۔ مگر خود اسپینی اس کو اپنے بھولے ہوئے ماضی کی طرف واپسی قرار دیتے ہیں ۔

۲۸ نومبر کی صبح کو میں ہوٹل میں ناشتہ کی میز پر تھا۔ اچانک کسی نے میرے اوپر اپنا ہاتھ رکھا۔ پیچھے مڑ کر دیکھا تو شیخ اسحاق ادریس سکوتہ ( ۷۵ سال) تھے ۔ وہ ایک سوڈانی عالم ہیں اور آج کل رابطہ عالم اسلامی کے تحت مکہ میں مقیم ہیں۔ ان سے دیر تک باتیں ہوتی رہیں ۔

میں نے پوچھا کہ شیخ حسن البنا تو ابتدا میں ایک مذہبی واعظ تھے اور اس اعتبار سے وہ ایک اچھا کام کر رہے تھے ۔ پھر وہ غیر ضروری طور پر سیاست اور انتخابات میں کیوں کود پڑے ۔ آخر انھوں نے اس بات کو کیوں نہیں جانا کہ سیاست میں داخل ہو کر وہ صرف بگاڑ میں اضافہ کریں گے ، حالات کے اعتبار سے یہ ناممکن ہے کہ اس طرح وہ ملک میں کوئی مثبت سیاسی نتیجہ پیدا کر سکیں ۔ شیخ سکوتہ نے جواب دیا کہ وہ ایک صوفی آدمی تھے ۔ وہ سیاست نہیں جانتے تھے ۔ مگر ان کے وعظوں اور تقریروں سے جب مسلمانوں کی بھیڑ ان کے گرد اکٹھا ہونے لگی تو کچھ لوگوں نے انھیں استعمال کیا (کان الشيخ حسن البنا رحمه الله ليس عارفاً للسياسة بل كان رجلاً صوفياً، استعمله الذين أرادوا الحكم من خلاله)

انھوں نے مزید کہا کہ سلفی رجحان رکھنے والے نوجوان یہ چاہتے تھے کہ اپنے انتہا پسندانہ خیالات کی تائید کے لیے وقت کی کسی مشہور و مقبول شخصیت کو اپنے نمائندہ یا ترجمان کے طور پر پیش کریں ۔ اس کے لیے وہ محمد عبدہ اور رشید رضا وغیرہ کو استعمال کرنے میں ناکام رہے ۔ یہاں تک کہ حسن البنا ظاہر ہوئے جو بیک وقت اہل سنت والجماعت سے بھی تعلق رکھتے تھے اور اسی کے ساتھ متصوفانہ حلقوں سے بھی ان کے گہرے روابط تھے۔ چنانچہ انتہا پسند نوجوانوں کے مذکورہ طبقہ نے ان کی طرف توجہ کی اور وہ ان کو استعمال کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔

کچھ عرب حضرات کی ایک مجلس میں یہ ذکر تھا کہ مسلمان ساری دنیا میں غیر مسلموں کے عدوان کا شکار کیوں

‹ Previous page Next page › Contents of August 1995 All issues

Printed page