Peace is not very near.
الرسالہ، اگست ۱۹۹۵، صفحہ ۳۲
کو مراکو اور موریتانیہ کے حوالے کر دیا۔ مراکو کے بعض ساحلی علاقے اسپین کے قبضہ میں تھے - مثلاً افنی (Ifni) اور سبتہ (Ceuta) ۔ ۱۹۶۰ میں دونوں ملکوں کے درمیان ایک معاہدہ ہوا۔ اس معاہدہ کے تحت افنی مراکو کو مل گیا اور سبتہ بدستور اسپین کے پاس باقی رہا (12/444) یہاں جنرل فرانکو (۱۹۶۵-۱۸۹۲) کی پانچ تصویریں دی جا رہی ہیں۔ یہ نوجوانی کی عمر سے لے کر بڑھاپے کی عمر تک کی ہیں۔ یہ تصویریں بڑی عبرت ناک ہیں۔ یہ بتاتی ہیں کہ کس طرح آدمی طاقت سے آغاز کر کے آخر کار ضعف کی حالت میں پہنچا دیا جاتا ہے۔ یہ تصویریں گویا قرآن کی اس آیت کی زندہ تفسیر ہیں کہ اللہ ہی ہے جس نے تم کو ناتوانی سے پیدا کیا ۔ پھر ناتوانی کے بعد قوت دی۔ پھر قوت کے بعد ضعف اور بڑھاپا طاری کر دیا ۔ وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور وہ علیم و قدیر ہے (الروم ۵۴) میڈرڈ کی کانفرنس میں میری ملاقات سبتہ کے ایک مسلمان سے ہوئی ۔ ان کا نام محمد علی البهلوی (اہل سال) تھا۔ انھوں نے بتایا کہ اسپین اور مراکو کے درمیان مذکورہ معاہدہ کے بعد اسپین میں مسلمانوں کے حالات بہت بہتر ہو گئے ہیں۔ اب یہاں تعصب کے بجائے رواداری آگئی ہے۔ ممکن ہے کہ اندر اندر کچھ تعصب موجود ہو، مگر ظاہری طور پر ہم لوگوں کو مسلمان ہونے کی وجہ سے کسی مشکل کا سامنا پیش نہیں آ رہا ہے۔ Generalissimo Francisco Franco in uniforms he wore as a cadet at infantry school at Toledo, Spain, around 1910, as a general in 1937 during the Spanish civil war, as head of Falange Party in 1945 and in 1962 when he celebrated his 70th birthday. He died in 1975.
‹ Previous page Next page › Contents of August 1995 All issues