Peace is not very near.
الرسالہ، اگست ۱۹۹۵، صفحہ ۳۳
گویا سبتہ پر جبزی مفاہمت کرنے کی بنا پر پورے ملک اسپین میں مسلمانوں کو کلی مواقع حاصل ہو گئے۔ محمد علی البھلوی نے ۲۹ نومبر کی ملاقات میں بتایا کہ وہ سبتہ میں پیدا ہوئے ۔ وہ یہاں تجارت کرتے ہیں۔ انھوں نے عربی میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ۱۹۹۲ میں اسپین کی مسلم تنظیموں اور حکومت اسپین کے درمیان معاہدہ ہوا۔ اس کے تحت اسپینی حکومت نے دین اسلام کو ملک کا ایک مذہب تسلیم کر لیا (تم الاعتراف بالدين الاسلامى من طرف الحكومة الاسبانية بعد توقيع اتفاقية بين اللجنة الاسلامية الاسبانية والحكومة)
انھوں نے بتایا کہ اس وقت اسپین میں پانچ لاکھ (500,000) مسلمان موجود ہیں۔ سبتہ میں مسلمانوں کی تعداد پچیس ہزار ہے اور ملیلہ میں ۳۵ ہزار ۔ سبتہ میں سولہ مسجدیں ہیں۔ اسپینی زبان پر ابھی تک عربی کے اثرات ہیں۔ عربی کے بہت سے الفاظ اسپینی زبان میں پائے جاتے ہیں مثلاً القنطره (Alcantara) القلعه (Alcala) وغیرہ۔
سبتہ اور جبل الطارق کے درمیان صرف ۲۳ کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔ پرتگالیوں نے سبتہ پر ۱۵۱۵ء میں قبضہ کر لیا تھا۔ اس کے بعد مسلمانوں نے کئی بار سبتہ کو حاصل کرنے کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہو سکے۔ یہاں تک کہ ۱۶۸۰ء میں اسپین نے پرتگالیوں کو شکست دے کر سبتہ اور بعض دوسرے علاقوں پر قبضہ کر لیا۔ اس وقت سے سبتہ اور ملیلہ اسپین کے قبضہ میں ہے ۔
ایک مجلس میں ایک صاحب نے سبتہ اور ملیلہ کا ذکر کیا۔ دوسرے نے کہا کہ ہمارا ان سے کیا تعلق ، وہ دونوں تو اسپین کے شہر ہیں (ما شأننا بهما، انهما مدينتان اسبانيتان) پہلے نے کہا کہ یہ کیسی عجیب بے خبری ہے کہ عرب یہ بھی نہیں جانتے کہ یہ دونوں مراکو کے ساحلی شہر ہیں۔ انھوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ صرف مراکو کی نہیں بلکہ تمام دول عربیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ انھیں واپس لے۔ مگر یہ نہایت عجیب بات ہے کہ عربوں کی تمام چوٹی کا نفرنسوں نے سبتہ اور ملیلہ پر کبھی سرے سے بحث ہی نہ کی (من الغريب ان كافة مؤتمرات القمة العربية لم تتحدث مطلقاً عن سبتة ومليلة)
میں نے کہا کہ اگر عرب سلطنتوں نے اس مسئلہ پر کوئی اقدام نہیں کیا تو آپ نے خود ہی ان کی آزادی کے لیے اقدام کر دیا ہوتا۔ انھوں نے کہا کہ ایک شخص ایک ملک سے کیوں کر رہ سکتا ہے۔ میں نے کہا کہ یہی سوال عرب سلطنتوں کی راہ میں بھی حائل ہے کیوں کہ اگر انھوں نے اس موضوع پر کوئی اقدام کیا تو پورا
‹ Previous page Next page › Contents of August 1995 All issues