Al-Risala · August 1995 · page 56

Good morning. This is a wake-up call.

الرسالہ، اگست ۱۹۹۵، صفحہ ۵۶

But the honour of winning an entrance among them for the Muslim faith was reserved for a number of Andalusian Moors who were driven out of Spain after the taking of Granada in 1492. (p. 129)

اقبال کو دوبارہ اسپین کے علاقہ میں جانے کا موقع ملا۔ پہلی بار ۱۹۰۸ء میں جب یورپ کے ایک سفر کے دوران وہ اسپین کے ساحل (سسلی) سے گزرے۔ اس پر انھوں نے ایک تاثراتی نظم بھی لکھی تھی جو ان کے مجموعہ کلام میں شامل ہے۔

اسپین کے لیے اقبال کا دوسرا سفر جنوری ۱۹۳۳ء میں ہوا۔ اس وقت تیسری گول کانفرنس لندن میں ہوئی تھی ۔ اس میں شرکت کے لیے جو لوگ ہندوستان سے گئے ان میں سے ایک اقبال بھی تھے۔ کانفرنس سے فراغت کے بعد وہ پیرس ہوتے ہوئے غالباً ۵ جنوری کو اسپین میں داخل ہوئے اور اپنے تین ہفتہ کے قیام میں میڈرڈ اور غرناطہ اور قرطبہ کو دیکھا۔

اقبال کو اسپین کے علاوہ دوسرے کئی ملکوں کے سفر کا موقع ملا۔ چنانچہ وہ فخر کے ساتھ کہتے ہیں : بہت دیکھے ہیں میں نے مشرق و مغرب کے میخانے (بال جبريل)۔ مگر صرف کسی ملک کا سفر کرنا یا اس کو دیکھنا اس ملک کو جاننے کے لیے کافی نہیں ہے۔ ایک سفر میں میری ملاقات ایک صاحب سے ہوئی۔ وہ انجینئر تھے اور یورپ کی ایک شپنگ کمپنی میں ۲۰ سال سے ملازم تھے۔ انھوں نے دنیا کے اکثر ملکوں کا سفر کیا تھا۔ مگر جب میں نے گفتگو کی تو اندازہ ہوا کہ عالمی زندگی کے کسی بھی پہلو پر وہ کوئی گہری واقفیت نہیں رکھتے۔ اصل یہ ہے کہ ایک سائنس داں کے الفاظ میں ، آدمی کو پیشگی طور پر ایک تیار ذہن (Prepared mind) ہونا چاہیے۔ اس کے بعد ہی وہ کسی چیز کو حقیقی طور پر سمجھ سکتا ہے۔ اسی طرح ضروری ہے کہ تاریخ اور دوسرے علوم کے گہرے مطالعہ سے آدمی ذہنی طور پر پوری طرح تیار ہو چکا ہو۔ اس کے بعد ہی وہ کسی ملک کو گہرائی کے ساتھ جان سکتا ہے یا وہاں کے سفر سے کوئی حقیقی بات دریافت کر سکتا ہے۔

۱۹۰۸ء میں اقبال نے اسپین کے ساحل کو دیکھ کر کہا تھا :

رو لے اب دل کھول کر اے دیدۂ خوں ناب بار وہ نظر آتا ہے تہذیب حجازی کا مزار یہ محض ایک شاعرانہ تخیل ہے نہ کہ واقعی معنوں میں کوئی تاریخی واقعہ ۔ کیوں کہ یہ حقیقت ہے کہ اسپین کبھی بھی "تہذیب حجازی" کا مزار نہیں بنا۔ وہاں سے بعض مسلم خاندانوں کا سیاسی اقتدار ضرور ختم ہوا۔ مگر جہاں

‹ Previous page Next page › Contents of August 1995 All issues

Printed page