Al-Risala · August 1995 · page 61

Good morning. This is a wake-up call.

الرسالہ، اگست ۱۹۹۵، صفحہ ۶۱

میں نے کہا کہ یہ روش اسلامی مزاج کے مطابق نہیں ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ علماء، صالحین اور حکمرانوں کے بیچ میں دوری قائم ہوگئی ۔ اس دوری کے نتیجہ میں بہت سے اعلیٰ مواقع استعمال ہونے سے رہ گئے ۔ اسلام کی بعد کی تاریخ کا یہ ایک افسوس ناک باب ہے کہ رجاء بن حیوہ اور قاضی ابو یوسف اور قاضی منذر اور شیخ احمد سرہندی جیسی مثالیں اس میں بہت کم پائی جاتی ہیں ۔ اسپین کے مسلم عہد میں جو بڑے بڑے دماغ اٹھے ان میں سے ایک ممتاز نام ابن طفیل کا ہے۔ وہ ۱۱۰۰ء میں اندلس میں وادی آش (Guadix) میں پیدا ہوا ۔ ۱۱۸۵ء میں مراکش میں اس کی وفات ہوئی ۔ الموحدین کا سلطان ، ابو یوسف المنصور اس کے جنازہ میں شریک ہوا ۔ ابن طفیل ایک فلسفی اور طبیب تھا۔ اس کی تعلیم غرناطہ میں ہوئی ۔ وہ ایک اور کینل فکر رکھنے والا فلسفی سمجھا جاتا ہے۔ اس کے حالات پر بہت سی کتابیں لکھی گئیں ۔ ان میں سے فرانسیسی مصنف لیون غوشیہ (Leon Gauthier) کی کتاب بہت اہم سمجھی جاتی ہے ۔

اس کی ایک نسبتاً مختصر کتاب حی بن یقظان کو بہت شہرت حاصل ہوئی۔ اس کا مطلب ہے زندہ ابن بیدار (The living one, son of the vigilant) یہ ایک فلسفیانہ کہانی ہے۔ ایک انسان بچپن سے لے کر بڑی عمر تک خالص فطرت کے ماحول میں رہتا ہے ۔ اس کا کسی انسان سے سابقہ پیش نہیں آتا ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ خود اپنی فطرت اور کائنات کے بے آمیز مطالعہ کے ذریعہ خدا کو پا لیتا ہے ۔ ابن طفیل اس دل چسپ کہانی کے ذریعہ یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ خدا ایک حقیقت ہے اور عین عقل انسانی کا تقاضا ہے ۔

حی بن یقظان ہی کے نمونہ پر بعد کو رابن سن کروسو (Robinson Crusoe) لکھی گئی۔ ابن طفیل کی اس کتاب کا ترجمہ تقریباً ستر زبانوں میں ہو چکا ہے ۔ ڈچ زبان میں اس کا ترجمہ ۱۶۷۲ء میں ہوا۔ روسی زبان میں ۱۹۲۰ میں ، اسپینی زبان میں ۱۹۳۴ میں ۔ اس عربی کتاب کا پہلا ترجمہ لاطینی زبان میں ۱۶۷۱ء میں ہوا۔ یہ ترجمہ ایڈورڈ پوکوک (Edward Pococke) نے کیا تھا ۔

مسلم اسپین میں ادب و شاعری کو بہت فروغ ہوا ۔ چنانچہ کثیر تعداد میں شعراء پیدا ہوئے ۔ خود اسپین کا پہلا اموی حکمراں عبد الرحمن الداخل بھی شاعر تھا۔ خلیفہ عبد الرحمن الناصر (الثالث) کے دربار کا ایک شاعر اس کے دور کی تعریف میں کہتا ہے کہ اللہ نے اسلام کا راستہ واضح کر دیا ۔ اور لوگ دین میں جوق در جوق داخل ہو گئے ۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 1995 All issues

Printed page