Al-Risala · August 1995 · page 76

الم تك معقلا للدين صعبا فذلله كما شاء المتبدير

الرسالہ، اگست ۱۹۹۵، صفحہ ۷۶

مشابہ بحران میں مبتلا ہو گئے ہیں (ونحن المسلمین الیوم فی اشد الحاجة الی دراسة مأساة الأندلس لاننا منذ اربعین سنة قد وقعنا فی ازمة قریبة (الشبه بها) اس کے بعد مضمون میں کہا گیا تھا کہ آج دوبارہ ایسے حالات درپیش ہیں جو ہم کو اندلس جیسے المیہ میں مبتلا کر دیں۔ کیوں کہ عالمی صهیونیت ہم کو وہیں دھکیل دینے کے لیے سرگرم ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی نسلوں کو مقدس جہاد کے لیے تیار کریں (لابد ان يقف المسلمون موقف الاستعداد وأن يدربوا الاجیال علی الجهاد المقدس)

موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کے معاملہ کو جہاد و قتال کا مسئلہ بتانا سراسر نادانی کی بات ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ فقدانِ جہاد کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ فقدانِ تقویٰ کا مسئلہ ہے۔ قرآن میں بار بار بتایا گیا ہے کہ خدا متقیوں کے ساتھ ہے (التوبہ ۳۶) اگر تمہارے اندر تقویٰ ہو تو مخالفین کی سازشیں تم کو کچھ بھی نقصان نہ پہنچائیں گی (آل عمران ۱۲۰) گویا کہ تقویٰ دفاع کے لیے ایک موثر مددگار ہے۔ تقویٰ کا دفاعی قوت ہونا کوئی پر اسرار بات نہیں، یہ ایک سادہ فطری حقیقت ہے۔ قرآن میں بتایا گیا ہے کہ تقویٰ آدمی کے اندر یہ صفت پیدا کرتا ہے کہ کسی کے ساتھ دشمنی ہو تب بھی وہ اس کے بارہ میں منصفانہ انداز میں سوچے، تب بھی وہ انصاف ہی کی بات کہے (المائدہ ۸) حریف کے بارہ میں درست رائے قائم کرنا ہی اس کے مقابلہ میں درست اور کارگر منصوبہ بندی کی واحد ضمانت ہے۔ اس طرح تقویٰ کا تعلق براہ راست طور پر دفاعی تدابیر سے جڑ جاتا ہے۔

اس سلسلہ میں انڈیا کے ہندؤوں کی مثال لیجیے۔ ذاتی طور پر میں ہندؤوں کو مسلمانوں کا حریف نہیں سمجھتا بلکہ ہندؤوں کو مسلمانوں کا ہم قوم سمجھتا ہوں۔ تاہم بہت سے مسلم رہ نما اور مسلم دانش ور ہندؤوں کو اپنا حریف سمجھتے ہیں اور ان کے خلاف دفاعی کوشش میں مصروف ہیں۔ مگر ان کی کوششیں نہ صرف ناکام ہیں بلکہ الٹا نتیجہ پیدا کر رہی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ فقدانِ تقویٰ کی وجہ سے وہ ہند ومسئلہ کا صحیح اندازہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

موجودہ زمانہ میں تمام مسلم پریس تقریباً بغیر استثناء ہندؤوں کو ظالم اور متعصب کے روپ میں دکھانے میں مصروف ہے۔ مثال کے طور پر مکہ کے ہفت روزہ اخبار العالم الاسلامی کے شمارہ ۱۷ رجب ۱۴۱۵ھ (۱۹ دسمبر ۱۹۹۴) میں ہندوستانی مسلمانوں کی فراہم کردہ ایک رپورٹ چھپی ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 1995 All issues

Printed page