Al-Risala · August 1995 · page 78

الم تك معقلا للدين صعبا فذلله كما شاء المتبدير

الرسالہ، اگست ۱۹۹۵، صفحہ ۷۸

تمہاری یقینی حفاظت کا ذمہ لیتا ہوں (واللہ يعصمك من الناس)

غرناطہ اسلام کی توسیع کی تاریخ میں ایک علامتی لفظ کی حیثیت رکھتا ہے۔ انگریز مورخ ٹامس کارلائل نے اپنے لیکچر (۸ مئی ۱۸۳۰) میں پیغمبر اسلام کی عظمت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا ایسا نہیں ہے کہ گویا ایک چنگاری اوپر سے گری، ایک ایسے ملک میں جو بظاہر تاریک اور ناقابلِ لحاظ تھا، مگر دیکھو، یہ ریت اس طرح جل اٹھی کہ دہلی سے غرناطہ تک سب روشن ہوگیا : It is not as if a spark had fallen, one spark, on a world of what seemed black unnoticeable sand; but lo, the sand proves explosive powder, blazes heaven-high from Delhi to Grenada. (p. 71)

اس "روشنی" کو جو لوگ سیاسی اقتدار کے معنی میں لیتے ہیں وہ محسوس کرتے ہیں کہ یہ روشنی ایک مدت تک جلنے کے بعد بجھ گئی اور صدیوں سے وہ جزئی یا کلی طور پر بجھی ہوئی ہے، مگر یہ معیار درست نہیں۔ میں اس روشنی کو فکری اور روحانی معنی میں لیتا ہوں۔ اس لیے مجھ کو آج بھی یہ روشنی جلتی ہوئی دکھائی دیتی ہے، نہ صرف دہلی سے غرناطہ تک، بلکہ زمین کے اس سرے سے اُس سرے تک۔ جو لوگ جدید حالات کے پس منظر میں اندلس کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں، ان کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ اس موضوع پر ۱۹۹۱ میں عربی میں ایک معلوماتی کتاب چھپی ہے ۔ ۱۶۰ صفحو کی اس کتاب کا نام و پتہ یہ ہے :

الصحوة الاسلامية في الاندلس اليوم ، تاليف د ـ على المنتصر الكتاني مركز البحوث والمعلومات ، ص ب ۸۹۳ ، الدوحة ، قطر مصنف جو اسپین کے پڑوسی ملک المغرب سے تعلق رکھتے ہیں، انھوں نے کافی تلاش و تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ ہر قسم کے ناموافق حالات کے باوجود اسپین سے مسلمان کبھی ختم نہیں ہوئے۔ اس سلسلہ میں انھوں نے بڑے عجیب واقعات لکھے ہیں۔ انھوں نے لکھا ہے کہ الغرناطی نام کے ایک شخص سے میری ملاقات کوپن ہیگن (ڈنمارک) میں ۵ نومبر ۱۹۷۳ء کو ہوئی۔ اس کی پیدائش برشلونه میں ہوئی تھی۔ پھر اس نے پاکستان میں ۱۹۴۹ میں اپنے اسلام کا اعلان کیا۔ ایک سوال کے جواب میں اس نے بتایا کہ جب میں چھوٹا بچہ تھا تو میری دادی نے اپنی موت کے وقت مجھے اپنے قریب بلایا اور سرگوشی کے انداز میں میرے کان میں کہا کہ عیسائی دین ہمارا دین نہیں ہے ۔ اور وہ سچا دین بھی نہیں۔ جب تم بڑے ہو جاؤ تو

‹ Previous page Next page › Contents of August 1995 All issues

Printed page