دس اقوال
الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۵، صفحہ ۵
دس اقوال
امریکہ میں چھپی ہوئی ایک کتاب نظر سے گزری۔ یہ کتاب ایک کامیاب امریکی تاجر کی لکھی ہوئی ہے۔ اس نے یہ کتاب اپنے ۲۰ سالہ تجارتی تجربات کی روشنی میں تیار کی ہے۔ اس خوبصورت کتاب میں ہر صفحہ پر دو تجارتی اصول جلی حرفوں میں درج ہیں۔ مصنف کا کہنا ہے کہ ٹاپ پر فارمرس نے ہمیشہ مثبت عادتوں (positive habits) کے ذریعہ ترقی کی ہے: The Book of Excellence by Byrd Baggett. 236 habits of effective salespeople ان مثبت عادات کو مصنف نے ۲۳۶ چھوٹے چھوٹے جملوں میں مرتب کیا ہے۔ کتاب کو پڑھ کر میں نے دس جملے منتخب کئے ہیں جو کہ حسب ذیل ہیں: A bad attitude cancels all other positive skills. Be as critical of yourself as you are of others. You are not learning anything when you are talking. Excellence is not optional. Take an active, not passive, role in helping your community. Customers love humility. Patience is a virtue. Don't give up. There is no replacement for effort. Success does not come easily. Are you willing to pay the price? Stop, listen, and think before you respond. یعنی ایک برا رویہ تمام دوسری خوبیوں پر پانی پھیر دیتا ہے۔ اپنے بارہ میں بھی اتنا ہی تنقیدی بنو جتنا تم دوسروں کے لئے تنقیدی ہو، جب تم بولتے ہو تو تم کچھ سیکھ نہیں رہے ہو۔ امتیاز کوئی اختیاری چیز نہیں۔ اپنی کمیونٹی کی مدد کرنے میں فعال کردار ادا کرو۔ گاہک ہمیشہ تواضع کو پسند کرتے ہیں۔ برداشت ایک نیکی ہے، اس کو کبھی نہ چھوڑو۔ کوشش کا کوئی بدل نہیں۔ کامیابی آسانی سے نہیں آتی، کیا تم اس کی قیمت ادا کرنے کے لئے تیار ہو؟ ٹھہرو، سنو، اور جواب دینے سے پہلے غور کرو۔
یہ اقوال اس فطری حکمت کو بیان کرتے ہیں جن کو اختیار کرکے کوئی شخص دنیا میں اپنی کامیابی کو یقینی بنا سکتا ہے۔ یہ اقوال کامیابی کی کنجی ہیں۔
‹ Previous page Next page › Contents of September 1995 All issues