Gorbachov is back
الرسالہ، جنوری ۱۹۹۵، صفحہ ۶
خبر نامہ اسلامی مرکز ۱۰۰
نیوورلڈ موومنٹ (New World Movement) کا ایک اجتماع ۵ جون کو نئی دہلی (ہبلی روڈ) پر ہوا۔ صدر اسلامی مرکز نے اس کی دعوت پر اس میں شرکت کی۔ اس کے چیئرمین شری اوم پورنا سنتران ہیں۔ صدر اسلامی مرکز نے اپنی تقریر میں موضوع کی بابت اپنے خیالات پیش کئۓ۔ ہندی پندرہ روزہ مایا میگزین کے نمائندہ مسٹر شاہد چودھری نے ۱۶ جون ۱۹۹۴ کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ اصلاح کی ضرورت مسلمانوں کے لئے نہ کہ قرآن کے لئے۔ انڈیا میں اگر پولیٹیکل لیڈروں میں کرپشن ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ڈیمو کریسی میں اصلاح کی ضرورت ہے بلکہ یہاں کے پولیٹیکل لیڈروں میں اصلاح کی ضرورت ہے۔ انگریزی اخبار سنڈے آبزرور کے نمائندہ مسٹر راجیو سکینہ نے ۱۶ جون ۱۹۹۴ کو ٹیلی فون پر صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر اس مسئلہ سے تھا کہ کیا اسلام ایک غیر روادار (intolerant) مذہب ہے۔ اس کے جواب میں کہا گیا کہ موجودہ زمانہ میں کچھ نام نہاد اسلام پسندوں نے ضرور غیر رواداری بلکہ تشدد کا انداز اختیار کیا ہے۔ مگر اسلام کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام کامل طور پر ایک امن پسند مذہب ہے اور وہ سماج میں رواداری کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ ہندی ہفت روزہ نئی زمین کی نمائندہ شاداں نیازی نے ۱۱۷ جون ۱۹۹۴ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو ٹیلیفون پر لیا۔ سوالات کا تعلق خاندان میں عورت کا درجہ و مقام سے تھا۔ اس سلسلہ میں سورہ نساء کی آیت ۳۴ کی وضاحت کی گئی۔ پچاس صفحہ کی ایک کتاب خاتون جنت کے نام سے تیار ہوئی ہے۔ اس میں قرآن وحدیث کی روشنی میں اسلامی خاتون کے اوصاف بیان کئے گئے ہیں۔ انشاء اللہ اس کو الرسالہ میں خاتون نمبر کے طور پر شائع کیا جائے گا۔ انگریزی اخبار سنڈے میل کی نمائندہ منسر سرجن اشرانے ۲۱ جون ۱۹۹۴ کو ٹیلی فون پر صدر اسلامی
‹ Previous page Next page › Contents of January 1995 All issues