کل کا مسئلہ
الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۵، صفحہ ۳۶
خبر نامہ اسلامی مرکز 101
جناب محمد میاں عبداللہ میاں صاحب (پٹن، گجرات) الرسالہ کے مضامین کا گجراتی ترجمہ کرکے لوگوں میں پھیلاتے ہیں۔ مثلاً انہوں نے الرسالہ مارچ ۱۹۸۸ کا ایک مضمون "یہ انسان" کا گجراتی زبان میں ترجمہ کر کے اس کو ہینڈ بل کی صورت میں چھپوایا ہے اور اس کو لوگوں خاص طور پر غیر مسلموں تک پہنچارہے ہیں۔ اس طرح کی کوشش مختلف لوگ اپنے اپنے انداز سے کر رہے ہیں۔
سنٹر فار پروموشن آف آلٹرنیٹو انسٹی ٹیو شنس (نئی دہلی) کے تحت ۲۹ اپریل ۱۹۹۵ کو نوائڈ ا میں ایک سیمینار ہوا۔ اس کا موضوع تھا : ریلیجن اینڈ میڈیا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور موضوع پر خطاب کیا۔ اس کا خلاصہ یہ تھا کہ میڈیا کی شکایت کرنے کے بجائے ہمیں یہ کرنا چاہئے کہ میڈیا کو غلط استعمال کا موقع نہ دیں۔
جاپان کے زیر انتظام سولہ ملکوں کے ۱۵۰ آدمی عالمی پیس مارچ کر رہے ہیں۔ وہ راس کماری سے اپنا پیدل مارچ شروع کر کے اگست ۱۹۹۵ میں ہیروشیما پہنچیں گے۔ ۲۵ مارچ ۱۹۹۵ کو گاندھی درشن (نئی دہلی) میں ان کے استقبال کے لئے میٹنگ تھی۔ صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور امن کے موضوع پر خطاب کیا۔ امریکہ کے نشریاتی ادارہ انڈپینڈنٹ براڈ کاسٹنگ ایٹسوسی ایس (I.B.A) کے نمائندہ مسٹر ہو لک (Julian Crandall Hollick) ۲۷ مارچ ۱۹۹۵ کو مرکز میں آئے اور صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر ہندوستانی مسلمانوں کے مسائل سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ اب ہندستان کے ہندوؤں اور مسلمانوں نے بلا اعلان ایک نیا فیصلہ لیا ہے۔ وہ یہ کہ اختلافی مسائل پر وہ ٹکراؤ کا طریقہ اختیار نہیں کریں گے بلکہ پر امن تدبیر کے ذریعہ اپنے اختلافات کو حل کریں گے۔ واشنگٹن کی نشریاتی تنظیم (Quorum Communications) کے صدر بنجین بی ناگلیا نو (Benjamin B. Nagliano) ۲۷ مارچ ۱۹۹۵ کو اپنی ویڈیو ٹیم کے ساتھ مرکز میں آئے ۔
‹ Previous page Next page › Contents of September 1995 All issues