Al-Risala · September 1995 · page 19

کل کا مسئلہ

الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۵، صفحہ ۱۹

کے کانفرنس ہال میں ۱۱ اپریل ۱۹۹۵ کو ایک اجتماع ہوا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے وہاں "فکر اسلامی کی تشکیلِ جدید" کے موضوع پر خطاب کیا۔ یہ خطاب انشاءء اللہ مقالہ کی صورت میں الرسالہ میں شائع کر دیا جائے گا۔

سمرپن چیریٹیل ٹرسٹ کی طرف سے ۱۰ اپریل ۱۹۹۵ کو جواہر لال نہرو یونیورسٹی نئی دہلی میں کیمپ لگایا گیا۔ یہ لوگ معذور افراد کو دوبارہ قابل کار بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ ان کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے ان کی تقریب میں شرکت کی اور معذوروں اور ضرورت مندوں کی خدمت کی اہمیت پر خطاب کیا۔

روزنامہ ہندوستان (نئی دہلی) کے نمائندہ مسٹر اشوک کنکر نے ۱۰ اپریل ۱۹۹۵ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ مسلمانوں کے لئے بہترین پالیسی یہ ہے کہ وہ ناخوشگوار باتوں پر لا ئیڈ کریں۔ یہی واحد طریقہ ہے جس کو اختیار کر کے وہ اپنی پسماندگی کو دور کر سکتے ہیں اور دوسری قوموں کی طرح ترقی کی راہ میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔

یو این آئی کے نمائندہ مسٹر موکیش کوشک نے "دورِ بہاش چپر چا" کے تحت ۱۴ اپریل ۱۹۹۵ کو ٹیلیفون پر صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ اصل سوال لوگوں کی سوچ کو بدلنے کا ہے۔ جب تک لوگوں کی سوچ نہ بدلے، محض سسٹم یا قانون کے بدلنے سے سماجی حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی۔

انجمن فلاح المسلمین کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے لکھنؤ کا سفر کیا۔ وہاں ۱۶ اپریل ۱۹۹۵ کو گنگا پر ساد میموریل ہال میں جلسہ عام کو خطاب کیا۔ اس سفر کی روداد انشا اللہ الرسالہ میں شائع کر دی جائے گی۔

۲۹ اپریل ۱۹۹۵ کو گول مارکیٹ (نئی دہلی) میں تعلیم یافتہ مسلمانوں کا ایک اجتماع ہوا۔ صدر اسلامی مرکز نے اس موقع پر قرآن کا درس دیا۔ درس کا خلاصہ یہ تھا کہ یہ دنیا ایک امتحان گاہ ہے، اور اس امتحان میں آدمی صرف صبر کے ذریعہ پورا اتر سکتا ہے۔ اٹلی کی ایک مذہبی تنظیم کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اٹلی کا سفر کیا اور وہاں کی ورلڈ کانگریس

‹ Previous page Next page › Contents of September 1995 All issues

Printed page