Al-Risala · October 1995 · page 31

It is totally unlslamic to use violence.

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۵، صفحہ ۳۱

ہوئی روم سے میلان کی پرواز تقریبا ۴۵ منٹ کی ہے۔ ہم لوگ میلان پہنچے تو سپہر کا وقت تھا۔ جب کہ اس وقت دہلی میں رات ہو چکی تھی۔ ایئر پورٹ کے وی آئی پی لاؤنج میں کچھ وقت گزارا یہاں کانفرنس کے منتظمین سے پہلی ملاقات ہوئی۔ ان سے دیر تک میلان کی شہری اور تاریخی معلومات پر گفت گو ہوئی۔ ایئر پورٹ سے روانہ ہوئے تو گاڑی سیدھے ہوٹل نہیں گئی بلکہ شہر کے مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی ہوٹل پہنچی۔ اس طرح پہلے ہی دن شہر کا بڑا حصہ دیکھ لیا۔

میں نے اپنے ساتھی سے کہا کہ ان ملکوں میں ہر چیز کا ایک معیار مقرر ہو گیا ہے۔ مثلاً سڑکوں پر کثرت سے گاڑیاں دوڑ رہی ہیں، مگر وہ نہ آواز نکالتیں اور نہ ہی ہارن بجاتیں۔ فٹ پاتھ پر کہیں خرید و فروخت کا منظر دکھائی نہیں دیتا۔ مکانات کی ایک خوبصورت وضع ہر جگہ برقرار رہتی ہے۔ دہلی میں کہیں لال بتی پر گاڑی کھڑی ہوتی ہے تو مانگنے والے اس کو گھیر لیتے ہیں، یہاں اس قسم کا منظر بھی کہیں نہ تھا۔ بد نظمی اور بے ترتیبی کی مثالیں بھی دکھائی نہیں دیں۔ عام لوگ جب ان چیزوں کو دیکھتے ہیں تو ان کو پہلا خیال یہ آتا ہے کہ ان کو بھی یہاں بسنے کا موقع مل جائے۔ مگر میرے دل میں ہمیشہ یہ تڑپ پیدا ہوتی ہے کہ ہمارا وطن بھی کاش ایسا ہی ترقی یافتہ ہو جائے۔ مگر سرگرمیوں کے طوفان میں ابھی تک ہمارے یہاں اس کی شروعات بھی نظر نہیں آتی۔ میلان میں میرا قیام ہوٹل (Hotel Palazzo Delle Stelline) کے کمرہ نمبر ۲۴ میں تھا۔ ۱۸ اگست کو عشاء کی نماز میں نے یہیں پڑھی۔ اس کے بعد سو گیا۔ جلد ہی گہری نیند آگئی۔ رات کو ایک عجیب اور نئے قسم کا خواب دیکھا۔ میں نے دیکھا کہ کوئی مجھ سے کہہ رہا ہے کہ ایک وقت آئے گا جب کہ تمہاری کتابیں بخاری کی کتاب کی طرح ہو جائیں گی۔

یہ خواب غالباً دونوں میں ایک ظاہری مشابہت کی بنا پر ہے۔ محمد بن اسماعیل البخاری (۲۵۶ - ۱۹۴ھ) صاحب صحیح کے بارہ میں امام مسلم نے کہا تھا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ دنیا میں آپ کے مثل کوئی نہیں۔ آپ سے صرف اسی کو بغض ہو سکتا ہے جو حاسد ہو (البدایہ والنہایہ ۱۱/ ۶۶)، اس عظمت کے باوجود حضرت امام کا یہ حال ہوا کہ وہ بخارا میں تھے کہ ایک گروہ کو ان سے تعصب ہو گیا۔ اس نے ان کے اوپر تہمتیں لگائیں۔ یہاں تک کہ امام بخاری اپنے وطن سے نکل کو خستہ تنگ چلے گئے اور وہیں ان کی وفات ہوئی۔ الاعلام

‹ Previous page Next page › Contents of October 1995 All issues

Printed page