It is totally unlslamic to use violence.
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۵، صفحہ ۳۲
۱۴۳۱ء، مگر آخر کار صحیح بخاری دنیا کی مقبول ترین کتاب بن گئی۔ اسی طرح انشاء اللہ ابتدائی مخالفتوں کے بعد وہ وقت آئے گا جب کہ یہ غبار ہٹے اور میری تحریریں مقبول عام تحریریں بن جائیں۔ مسیحیوں میں ایک سینٹ ایجی ڈیو (Egidio) گزرے ہیں۔ ان کا ابتدائی نام البورنو (Gil Alvarez Carrillo de Albornoz) تھا وہ ۱۳۱۰ء میں اسپین میں پیدا ہوئے، ۱۳۶۷ء میں اٹلی میں ان کی وفات ہوئی۔ انھوں نے سپاہی کی حیثیت سے اپنی زندگی کا آغاز کیا۔ اس کے بعد وہ چرچ سے وابستہ ہو گئے اور کارڈینل کے عہدہ پر فائز ہوئے۔ اس زمانہ میں بعض وجوہ سے پوپ یاز دہم (Pope Gregory X1) کو روم چھوڑ کر فرانس کے شہر اوگنوں (Avignon) چلا جانا پڑا تھا۔ سینٹ ایجی ڈیو اپنی خصوصی کوشش سے پوپ کو دوبارہ روم واپس لانے میں کامیاب ہوئے۔
انھیں سینٹ ایجی ڈیو کے نام سے ایک مسیحی تنظیم ہے جس کا صدر دفتر روم میں ہے۔ اس کا نام کمیونٹی آف سینٹ ایجی ڈیو (Community of S. Egidio) ہے۔ میلان کی انٹر نیشنل کانفرنس اسی کمیونٹی کی طرف سے کی گئی تھی۔
یہاں کی تاریخی شخصیتوں میں سے ایک گیان گالیزو وسکونتی (Gian Galeazzo Visconti) ہے۔ وہ ۱۳۵۱ء میں میلان میں پیدا ہوا۔ پچاس سال کی عمر کو پہنچ کر ۳ ستمبر ۱۴۰۲ء کو اچانک اس کی وفات ہو گئی۔
گیان گالیزو کا والد میلان کا نواب تھا۔ والد کی وفات کے بعد میلان کی سیاسی تقسیم ہوئی۔ نصف حصہ گیان گالیز و کو ملا اور بقیہ نصف اس کے بھائی بر نابو (Bernabo) کے پاس رہا۔ بر نابو نے فرانس سے تعلقات پیدا کر کے اپنی طاقت بڑھانا شروع کیا۔ اس کو گیان گالیزو نے اپنے لئے ایک سیاسی خطرہ سمجھا، اس نے گھات لگا کر بر نابو کو گرفتار کر لیا اور اس کو قید خانہ میں ڈال دیا۔ بر نابو ایک سال کے اندر ہی قید خانہ میں مر گیا۔ کہا جاتا ہے کہ گیان گالیز و نے اس کو زہر دے کر مروایا تھا۔
اب گیان گالیزو کے لئے میدان خالی تھا۔ اس نے اپنی حکومت کو مستحکم کرنا شروع کیا۔ یہاں تک کہ اس نے پورے شمالی اٹلی میں غالب حیثیت حاصل کرلی۔ اپنی غیر معمولی صلاحیت کی بنا پر وہ
‹ Previous page Next page › Contents of October 1995 All issues