All other passports
الرسالہ، نومبر ۱۹۹۵، صفحہ ۳۶
آدمی ظاہر ہوئے۔ انہوں نے بلند آواز سے نا شروع کیا۔ آپ لوگ اسٹیشن چھوڑ دیں۔ تمام لوگ اپنا سامان لے کر باہر آگئے۔ پولیس والے مزید ان کو دور جانے کی ہدایت کرتے رہے۔ آخر کار دور کے ایک فاصلہ پر سب لوگ جمع ہو گئے۔ معلوم ہوا کہ کسی نے ٹیلیفون پر بم کی اطلاع کر دی۔ کچھ دیر کے بعد پولیس والوں نے ہری جھنڈی دکھائی اور تمام لوگ دوبارہ اسٹیشن کے اندر آگئے۔ تاہم اس درمیان میں ہماری پہلی گاڑی چھوٹ چکی تھی۔
اکثر افواہیں غلط ہوتی ہیں۔ یہ بار بار کا تجربہ ہے۔ اس کے باوجود ہر افواہ پر لوگ دوڑ پڑتے ہیں۔ ہر افواہ کو صحیح گمان کر لیتے ہیں۔
میں اسٹیشن پر ٹرین کے انتظار میں بیٹھا ہوا تھا۔ ایک روشن بورڈ پر نظر پڑی۔ اس پر لکھا ہوا تھا کہ کیا آپ کا مقصد بزنس میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔ اس وقت آپ اپنے نشانہ سے صرف دو سو میل کے فاصلہ پر ہیں:
Aiming for business success? Right now you're about 200 miles off target. وگن میں میرا قیام ایک عرب نوجوان کے مکان پر تھا۔ یہ مکان انھوں نے ایک ہفتہ کے لئے خالی کر دیا تھا۔ یہاں نصف درجن نوجوان جمع تھے۔ ان کے ساتھ دن اور رات کو مجلس کی صورت میں گفتگو ہوتی رہتی تھی۔ گفتگو کی صورت یہ تھی کہ میں اپنی بات عربی میں کہنا تھا جس کو وہ لوگ بیک وقت ٹیپ ریکارڈر پر ٹنیپ کرتے رہتے تھے اور ساتھ ہی کاغذ پر لکھتے جاتے تھے۔ اپنی بات مکمل کرنے کے بعد میں ان کی لکھی ہوئی تحریر کو سنتا تھا۔ اگر اس میں کوئی تعبیری فرق ہوتا تو اس کو درست کر دیتا۔ اس طرح یہ سلسلہ ۲۳ ستمبر کی شام سے آخر وقت تک مسلسل جاری رہا۔
اس درمیان بہت سی دینی و ملی و تاریخی باتیں زیر بحث آئیں۔ کثیر تعداد میں سوالات ہوئے جن کا جواب میں دیتا رہا۔ خود میرے پاس تو اس کا ریکارڈ موجود نہیں مگر ان عرب نوجوانوں کے پاس تمام چیزوں کا مکمل ریکارڈ ٹیپ یا تحریر کی صورت میں موجود ہے۔ وہ لوگ ان کو دوبارہ مرتب کر کے دوسرے عرب نوجوانوں تک پہنچائیں گے۔ ان ملاقاتوں میں میری خاص کوشش یہ رہی کہ دورِ جدید کے اعتبار سے اسلام کو واضح کروں اور لوگوں کو یہ بتاؤں کہ اسلام
‹ Previous page Next page › Contents of November 1995 All issues