جہانے را دگرگوں کرد یک مردے خود آگاہے
الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۵، صفحہ ۲۱
میں لکھتے ہیں کہ انھیں اسلام کے اس عظیم شاعر کی وفات سے چند ماہ پہلے ایک تفصیلی اور تاریخی ملاقات کا موقع ملا تھا۔ یہ ملاقات ۲۲ نومبر ۱۹۳۷ کو لاہور میں علامہ اقبال کے مکان پر ہوئی۔ حضرت مولانا علی میاں کے بیان کے مطابق، اقبال نے پاکستان کے وجود میں آنے سے دس برس پہلے، پاکستان کے بارے میں فرمایا کہ جو قوم اپنا ملک نہیں رکھتی وہ اپنے مذہب اور تہذیب کو بھی برقرار نہیں رکھ سکتی۔ دین و تہذیب حکومت و شوکت ہی سے زندہ رہتی ہے۔ اس لیے پاکستان ہی مسلم مسائل کا واحد حل ہے، اور یہی اقتصادی مشکلات کا حل بھی ہے۔ (نقوش اقبال، لکھنؤ، ۱۹۸۵، صفحہ ۳۷) اقبال کے تمام پرستار، خاص طور پر، پاکستان کے تمام علماء اور دانشور فخر کے ساتھ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ اقبال پاکستان کے حقیقی بانی ہیں۔ مثال کے طور پر ماہنامہ حکمت قرآن (لاہور) کے مذکورہ شمارہ میں مصوّر پاکستان“ کے عنوان کے تحت ایک مضمون چھپا ہے جس میں پاکستان کے ایک مشہور بزرگ لکھتے ہیں:
”اقبال نے برصغیر ہند و پاک کی مسلمان قوم کے مستقبل کے بارے میں جو کچھ سوچا اور ان کے مسائل کا جو حل پیش کیا وہ ان کی بیدار مغزی اور معاملہ فہمی، بلکہ کہنا چاہئے کہ سیاسی تدبر کا شاہکار ہے۔ یہ صرف علامہ مرحوم ہی کی نگاہ دور رس و دور رس تھی جس نے حالات کے رخ اور زمانہ کی رفتار کو پہچان کر (۱۹۳۰ میں) مسلمانانِ ہند کے جملہ مسائل کا حل اسے قرار دیا۔ ہندوستان کے کم از کم شمال مغربی گوشہ میں واقع مسلم اکثریت کے علاقوں پر مشتمل مسلمانوں کی ایک آزاد اور خود مختار مملکت قائم ہو جائے۔ پاکستان کے ساتھ علامہ اقبال کا تعلق صرف مصور کا نہیں، اس سے کہیں زیادہ ہے، انھوں نے موجود الوقت حالات میں مسلمانانِ ہند کے قومی مقدمہ کی پیروی کے لئے صحیح ترین وکیل کو ڈھونڈ نکالا۔ نہ صرف یہ کہ ان کی نگاہ دور ریں نے مسلمانانِ ہند کی قیادت عظمیٰ کے لئے محمد علی جناح کو تا کا بلکہ خود ان میں اس حیثیت کا احساس اجاگر کیا۔ اس طرح علامہ اقبال نے نہ صرف یہ کہ پاکستان کا تصور پیش کیا، بلکہ اس کے خاکے میں رنگ بھرنے کی عملی جدوجہد کے ابتدائی مراحل میں بنفس نفیس شرکت بھی کی۔ اور گویا تحریک پاکستان کے کارکنوں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔ اس اعتبار سے علامہ مرحوم کا ایک عظیم احسان ہر اس مسلمان کی گردن پر ہے جو پاکستان کی فضا میں ایک آزاد شہری کی حیثیت سے سانس لے رہا ہے“ (صفحہ ۹ - ۱۰)
‹ Previous page Next page › Contents of December 1995 All issues