Al-Risala · December 1995 · page 48

In search of Peace

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۵، صفحہ ۴۸

نقطہ آغاز سیاسی اقتدار پر قبضہ نہیں ہے۔ بلکہ عوام کا مزاج بنانا اور سماج سدھار لانا ہے۔ 16 جولائی 1995ء کو انڈیا انٹرنیشنل سنٹر (نئی دہلی) میں ایک سمینار ہوا۔ اس کا موضوع ساؤتھ ایشیا (انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، مالدیپ، بھوٹان) کے درمیان کوآپریشن کے مسائل پر غور کرنا تھا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور موضوع پر ایک تقریر کی اور گفتگو میں حصہ لیا۔ انھوں نے تجویز پیش کی کہ ساؤتھ ایشیا کا ایک کنفیڈریشن بننا چاہئے۔

راجیو گاندھی فاؤنڈیشن (نئی دہلی) کے زیر اہتمام 28 جولائی 1995ء کو ایک آل انڈیا سمینار ہوا۔ اس کا موضوع تھا: کمیونل وائلنس ان انڈیا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور انگریزی میں ایک پیپر پیش کیا۔ اس کا خلاصہ یہ تھا کہ فرقہ وارانہ تشدد کو حکمت اور ضبط و تحمل کے ذریعہ کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

یونی فیکیشن اینڈ ورلڈ پیس کی طرف سے 30 جولائی 1995ء کو گاندھی آڈیٹوریم (نئی دہلی) میں ایک سمینار ہوا ۔ اس کا موضوع تھا : ورلڈ پیس تھرو آئیڈیل فیملیز (معیاری خاندانوں کے ذریعہ عالمی امن) اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور قرآن کی آیت خلق لكم من انفسكم ازواجاً لتسكنوا اليها وجعل بينكم مودة ورحمة (الروم 21) کی روشنی میں ایک تقریر کی ۔

نئی دنیا (دہلی) کے نمائندہ جناب عقیدت اللہ قاسمی نے 5 اگست 1995ء کو صدر اسلامی کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق اس مسئلہ سے تھا کہ 1947ء سے پہلے علماء نے تقسیم ملک کی مخالفت کیوں کی۔ اور یہ کہ اسلامی نقطہ نظر سے تقسیم کا طریقہ مناسب تھا یا نہیں۔ نئی دہلی کے انگریزی اخبار آبزرو رکے نمائندہ مسٹر سریش نوٹیال نے 5 اگست 1995ء کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویولیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر اس مسئلے سے تھا کہ ہندوستان میں نیشنل سوچ اور نیشنل کیرکٹ کی حالت کیا ہے اور اس کو کس طرح ترقی دی جاسکتی ہے۔

جھروکا ویڈیو میگزین (گورگاؤں) کی ٹیم نے 6 اگست 1995ء کو صدر اسلامی مرکز کا

‹ Previous page Next page › Contents of December 1995 All issues

Printed page