Al-Risala · February 1995 · page 30

فرحت در راحت و عشرت، ہمہ فرماں بردار

الرسالہ، فروری ۱۹۹۵، صفحہ ۳۰

استعمار کے تحت رہا ہے ، اس کے اثرات ملک کے عوام پر کیسے تھے ۔ سفیر مذکور نے جواب دیا کہ فرانس نے مالی کے مسلمانوں کی دینی شخصیت کو مسخ کرنے کی پوری کوشش کی۔ اس کے لئے انھوں نے اسلامی مدارس کو ختم کرکے فرانسیسی اسکول قائم کئے۔ اس کی وجہ سے مالی کی نسل تعلیم سے محروم ہوگئی۔ کیوں کہ لوگوں نے اپنے بچوں کو ان اسکولوں میں نہیں بھیجا:

فقضوا على التعليم الاسلامي وفتحوا بدلا من المدارس الاسلامية مدارس فرنسية وهذا ما جعل السكان يبقون اولاد هم بدون تعليم علی ان يلحقوهم بتلك المدارس. یہی واقعہ خود ہندوستان میں بھی پیش آیا۔ مگر میں سمجھتا ہوں کہ یہ کوئی صحیح پالیسی نہیں۔ تعلیم کی اہمیت اتنی زیادہ ہے کہ ایک دن کے لئے بھی اس کو روکا نہیں جا سکتا۔ ایسے حالات میں صحیح طریقہ یہ ہے کہ زمانی تعلیم کے لئے طلبہ کو اسکولوں اور کالجوں میں بھیجا جائے۔ مگر اسی کے ساتھ گھر پر یا شبینہ مدارس کی صورت میں دینی تعلیم کا طاقت ور انتظام کیا جائے۔ ایسے حالات میں مسلمان کے لئے علیحدگی نہیں ہے بلکہ مقابلہ ہے۔ بدقسمتی سے اکثر لوگ مقابلہ کے نام سے صرف مسلح تکراؤ کو جانتے ہیں وہ تدبیری جدوجہد کی اہمیت سے واقف نہیں۔

فرانس سے نپولین بونا پارٹ کا نام وابستہ ہے۔ وہ ۱۷۶۹ء میں کورسیکا میں پیدا ہوا، اور ۱۸۲۱ میں جزیرہ سینٹ ہیلینا میں اس کی وفات ہوئی۔ وہ مغرب کی تاریخ میں چند انتہائی نمایاں شخصیتوں میں سے ایک ہے۔ اس نے فرانس کا اقتدار یورپ کے بڑے حصہ پر قائم کر دیا تھا۔ تاہم اس کا آخری انجام یہ ہوا کہ اس کے حریف انگریز نے اس پر قابو پا کر اس کو جنوبی اٹلانٹک کے ایک جزیرہ میں نظر بند کر دیا۔ اور وہیں اس کا انتقال ہو گیا۔

ایک شخص جس نے ۲۰ سال تک واقعات سے بھری ہوئی زندگی گزاری، جو اپنی طاقتور فوج کے ساتھ زمین کے پورب اور پچھم ، اتر اور دکھن مارچ کرتا رہا۔ وہ آخر کار ایک چھوٹے سے جزیرہ میں تنہائی کی حالت میں مر گیا۔ جزیرہ کی قید کے زمانہ میں اس کو ایک برطانی افسر کے ہمراہ پورے جزیرہ میں چلنے پھرنے کی اجازت تھی۔ مگر ہمراہی کی شرط کو اس نے قبول نہیں کیا۔ چنانچہ زیادہ تر وقت وہ اپنے گھر پر گزارتا رہا۔

قید کے زمانہ میں اس نے انگریزی سیکھنا شروع کیا۔ اس نے اتنی انگریزی سیکھ لی کہ وہ

‹ Previous page Next page › Contents of February 1995 All issues

Printed page