Al-Risala · February 1995 · page 45

فرحت در راحت و عشرت، ہمہ فرماں بردار

الرسالہ، فروری ۱۹۹۵، صفحہ ۴۵

استعمال کھیتوں پر قبضہ کر کے بیٹھ گئے۔ زمینوں کے مالک اچانک بے زمین ہو کر رہ گئے۔ حقیقت یہ ہے کہ لیبیا کی قوم کو اگر صحیح اور دانش مند قائد ملتا تو آج وہ مسلم دنیا کی سب سے زیادہ ممتاز قوم ہوتی۔ ان کے پاس ذرائع و وسائل وافر مقدار میں موجود تھے۔ وہ بہترین جائے وقوع کا مالک تھا۔ مگر سوشلسٹ قائدین نے لیبیا کو تباہ کر کے رکھ دیا۔

۴ فروری کو میرا دوسرا روزہ تھا۔ سحری کے لئے کل میں نے دودھ اور کھجور لیا تھا۔ آج بھی میں نے صرف دودھ اور کھجور منگوایا۔ اکثر لوگ سحری کے وقت خوب زیادہ کھاتے ہیں۔ مگر یہ طریقہ درست نہیں۔ اس سے روزہ کا مقصد فوت ہو جاتا ہے۔ لوگوں کی توجہ صرف اس پر ہوتی ہے کہ دن کے وقت بھوک نہ لگے۔ حالاں کہ روزہ رکھ کر آدمی کو بھوک لگنا چاہئے تاکہ اس پر روحانی تجربات گزریں اور اس کے اندر توجہ الی اللہ کی کیفیت پیدا ہو۔

کل اچھی دھوپ تھی۔ چنانچہ میں ہوٹل سے نکل کر سامنے کے پارک میں دیر تک ٹہلتا رہا۔ آج بادل چھائے ہوئے ہیں اور ہلکی بارش بھی ہوئی ہے۔ اگر میں بادلوں کی جمی ہوئی تہہ کے اوپر چلا جاؤں تو آج بھی سورج بدستور چمک رہا ہوگا۔ مگر بادلوں کے نیچے سورج کہیں دکھائی نہیں دیتا۔ یہ ایک سادہ سی مثال ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انسان کا مشاہدہ صرف اضافی ہے، کوئی انسانی مشاہدہ حقیقی مشاہدہ نہیں۔

۴ فروری کی دوپہر کو وزارت الاوقاف والشئون الاسلامیہ کے وزیر عبد الکبیر العلوى المدغری سے اجتماعی ملاقات ہوئی۔ مختلف ملکوں سے آئے ہوئے علماء ان کے دفتر میں لے جائے گئے جو القصر الملکی کے وسیع احاطہ میں واقع ہے۔ ان کا لباس اور ان کی گفتگو ہر چیز میں تواضع نظر آئی۔ انھوں نے الدروس الحسنیہ الرمضانیہ کے بارہ میں بتایا کہ وہ المغرب میں اور دوسرے عرب ملکوں میں ساتھ ساتھ ٹی وی پر دکھایا جاتا ہے۔ ملک حسن الثانی خود اس میں شروع سے آخر تک موجود رہتے ہیں اور وہ صرف ملک نہیں ہیں بلکہ ایک اچھے عالم بھی ہیں۔

آنے والوں میں سے ایک جرمنی کے نو مسلم بھی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ان کا پچھلا نام (Thomas Haacke) تھا۔ ۱۹۷۵ء میں انھوں نے اسلام قبول کر لیا۔ موجودہ نام حسن ہاکے ہے۔ ان کی عمر ۳۱ سال ہے۔ برلن میں مولانا صدر الدین لاہوری نے ۱۹۲۲ میں ایک سہ ماہی جرمن رسالہ نکالا

‹ Previous page Next page › Contents of February 1995 All issues

Printed page