Al-Risala · January 1996 · page 10

دار الحرب یا دار الإعداد

الرسالہ، جنوری ۱۹۹۶، صفحہ ۱۰

حریف کے مقابلے میں ہماری تیاری کچھ نہیں ہے ۔ اس لیے عملاً جنگ نہیں بلکہ خودکشی ہوگی، مگر اس، بار بھی شخصیت پرستی رکاوٹ بنی اور ان کی بات غیر مؤثر ہو کر رہ گئی ۔

اس کے بعد ۱۹۱۴ء میں عرب عالم محمد رشید رضا دیو بند آئے۔ یہاں انھوں نے اپنی تقریر میں، انگریزوں کے خلاف جہاد سے اختلاف کیا اور کہا کہ اس کے بجائے آپ کو دعوت کا کام کرنا چاہیے ۔ مگر ان کی یہ رائے "اکابر" کی رائے سے ٹکراتی تھی ۔ اس لیے کسی نے اس کی طرف بھی توجہ نہیں دی۔ رشید رضا کی تقریر صرف دار العلوم دیوبند کی سالانہ روداد کا ایک غیر اہم حصہ بن کر رہ گئی ۔ انگریزوں کے خلاف جہاد کا یہ عمل مختلف صورتوں میں بلا انقطاع جاری رہا ۔ یہ یہاں تک کہ ۱۹۱۹ء میں مہاتما گاندھی نے آکر اس کو ختم کیا ۔ بے فائدہ جنگ کا یہ خاتمہ "اجتہاد" ہی کے ذریعہ ممکن ہوا۔ اگرچہ یہ ایک سیکولر اجتہاد تھا نہ کہ کوئی شرعی اجتہاد ۔

علماء اپنی غیر مجتہدانہ سوچ کے تحت صرف ایک ہتھیار کو جانتے تھے ۔ اور وہ تشدد کا ہتھیار تھا۔ انھیں خبر نہیں تھی کہ ان کی جدوجہد آزادی کے لیے موجودہ زمانہ میں ایک عظیم تر نظریاتی ہتھیار وجود میں آ چکا ہے ۔ یہ ہتھیار وہ ہے جس کو حکومت خود اختیاری (self-determination) کہا جاتا ہے ۔ یہ تصور اٹھارویں صدی کے فرنچ ریولیوشن کے دوران ظہور میں آ چکا تھا ۔ جس نے قوموں کو یہ حق دیا کہ وہ تشدد کا استعمال کیے بغیر محض دلیل کی پر امن طاقت سے قومی آزادی کی مؤثر جدوجہد کر سکیں ۔ پہلی عالمی جنگ کے بعد ۱۹۱۹ میں بننے والی جمعیتہ اقوام (League of Nations) کے متعلق مسلمانوں کے رہنما علامہ اقبال صرف اتنا ہی جانتے تھے کہ وہ کفن چوروں کی ایک انجمن ہے جو قبروں کی تقسیم کے لیے منظم کی گئی ہے :

چيست جمعیت اقوام کفن دزدے چند بہر تقسیم قبور انجمنِ ساخته اند مگر اصل حقیقت یہ ہے کہ جمیعت اقوام نے پہلی بار انٹرنیشنل تصدیق سے یہ سیاسی معیار طے کیا کہ ہر قوم کو یہ حق ہے کہ وہ اپنے درمیان اپنی مرضی کی حکومت قائم کرے ۔ پھر دوسری عالمی جنگ کے بعد ۱۹۴۵ء میں جب اقوام متحدہ (United Nations) بنائی گئی تو تمام قوموں کے اتفاق رائے سے یہ اصول آخری طور پر ایک مصدقہ سیاسی اصول کے طور پر تسلیم کر لیا گیا (41/IX)

مہاتما گاندھی نے عالمی سیاست کا مطالعہ کیا تھا ۔ وہ ان زمانی تبدیلیوں سے آگاہ تھے ۔ چنانچہ

‹ Previous page Next page › Contents of January 1996 All issues

Printed page